مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اطمینان حاصل کرلیں۔ اشعۃ اللمعات و مرقاۃ شرح مشکوٰۃ شریف، فتاویٰ عالمگیری، فتاویٰ قاضی خان و بحرالرائق و تفسیرِ مدارک و تفسیر بیان القرآن وغیرہ کتبِ معتبرہ اس وقت میرے پیشِ نظر ہیں عموماً ایک ہی حوالے پر اکتفا کیا جائے گا اگرچہ متعدّد کتب میں مذکور ہو۔مسئلہ نمبر۱ بُری بات سے روکنا اور اچھی بات کی تلقین کرنا فرضِ کفایہ ہے۔ اگر کسی بستی میں کوئی بھی یہ کام نہیں کرتا ہے تو سب لوگ فرض کے ترک کے وبال میں گرفتار ہوں گے،اگر کچھ لوگ کام کررہے ہیں اور وہاں کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے تو سب کے ذمے سے فرض ساقط ہوجاوے گا۔اور نصیحت والوں کے لیے اجرِ عظیم ہے۔؎مسئلہ نمبر۲ اگر ایسی صورت ہے کہ سوائے کسی خاص شخص کے بُری بات سے کوئی اور نہیں روک سکتا ہے یا اچھی بات کی تلقین نہیں کرسکتا ہے تو پھر اس خاص شخص پر اصلاح فرضِ عین ہوجاتی ہے۔جیسے وہ شخص کہ کسی بُرائی کوو ہی جانتا ہے اور وہی قدرتِ اصلاح رکھتا ہے۔ کسی کی زوجہ کسی کوتاہی میں مبتلا ہو،اس کا بچہ یا جو اس کے تابع ہوں مثل مرید و شاگرد کے۔؎مسئلہ نمبر ۳ واجبات میں تبلیغ واجب اور مستحبات میں مستحب ہے۔؎مسئلہ نمبر۴ نصیحت کے فرض ہونے کی دو شرطیں ہیں:اوّل یہ کہ قبولیت کا یقین ہو۔ دوسرے ------------------------------