مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
فائدہ نہ معلوم ہونے پر بھی کام نہ چھوڑیے جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی بہرحال کوشش تو عاشق نہ چھوڑے یہ رشتہ محبت کا قائم ہی رکھے جو سو بار ٹوٹے تو سو بار جوڑےرکاوٹیں ہمارے اندر ہیں راہ میں نہیں تجھ کو جو چلنا طریقِ عشق میں دشوار ہے تو ہی ہمت ہار ہے ہاں تو ہی ہمت ہار ہے ہر قدم پر تو جو رہر و کھا رہا ہے ٹھوکریں لنگ خود تجھ میں ہے ورنہ راستہ ہموار ہےسعی مطلوب ہے نتیجے کی فکر نہ کی جاوے کیا نتیجہ ہوگا کیوں کر ہوگا یہ اوہام چھوڑ کام کر اور جس کا ہے کام اس پہ تو انجام چھوڑ اجر لے ناکام ہو کر بھی نہ رب کا کام چھوڑ وقت میں جد و جہد کر راحت و آرام چھوڑ باقی تفصیل ’’تعلیماتِ اشرفیہ‘‘ منظوم میں ملاحظہ کریں۔تتمۂ ثالثہ تتمۂ ثانیہ کی تحریر کے زمانے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ یاد آیا کہ ’’تلخیصاتِ عشر ‘‘ میں حضرت مجّددِ اعظم حکیم الامت مولانا تھانوی نوراللہ مرقدہٗ نے امراضِ روحانی اور ان کے اسبابِ معالجہ کو بیان فرمایا ہے اس کا ترجمہ بھی شامل کردیا