مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
بس حق تعالیٰ شانہٗ کی فرماں برداری کرنے سے اور نافرمانی سے بچنے سے جنت کا راستہ کھل جاتا ہے۔ اب دعا کرلیجیے حق تعالیٰ شانہٗ عمل کی توفیق بخشیں،آمین۔وعظ نمبر۲ ملقّب بہ صبر و تسلیم و عبدیت ارشاد فرمایا کہ ؎ طفل می لرزد ز نیشںِ احتجام مادرِ مشفق ازاں غم شاد کام بچہ روتا ہے آپریشن کے وقت اور ماں خوش ہوتی ہے کہ میرے بچے کی بیماری کا سب دُکھ درد ختم ہورہا ہے۔ علامہ عبدالوہاب شعرانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب کوئی مصیبت آئے تو سمجھو کہ سستے چھوٹے، کہ اس سے بڑی کوئی مصیبت نہیں آئی۔ ارشادفرمایا کہ ایک بڑے میاں ہمارے جونپور کے سفر میں ساتھ تھے، ان کا ایک لوٹا گم ہوگیا۔ میں نے اُن کی پریشانی دیکھ کر عرض کیا: میں ایک بات بتاؤں؟ وہ یہ کہ شکر ادا کیجیے کہ اس سے اہم کو ئی چیز نہیں گم ہوئی۔ کہنے لگے: بے شک۔ ہمارے ساتھ مقدمے کے کاغذات تھے اور میں مقدمے کی تاریخ میں پیشی کے لیے جارہا ہوں۔ اگر یہ کاغذات گم ہوجاتے تو کیا ہوتا۔ اور کہنے لگے:آپ کے اس مضمون سے مجھے بڑی تسلی ہوئی۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا دانت ٹوٹ گیا، فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ لَمْ یُذْھِبِ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ شکر ہے اللہ تعالیٰ کا کہ جس نے ہماری سننے کی اور دیکھنے کی قوت نہیں سلب کی۔ حدیث شریف میں ہے: