مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
صَرف کریں۔ اگر کسی باہر جگہ جانے کی نوبت نہ آوے تو اپنے محلّے کی مسجد میں اعتکاف کرکے وہ وقت مواعظ حضرتِ مجدّدِ اعظم مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے توجہ سے پڑھنے میں صَرف کریں، اگر مالی گنجایش نہ ہو تو مجلسِ دعوۃ الحق میں اس کی اطلاع بھی کردیں کہ صرف اتناوقت دے سکتا ہوں۔ ۹)اپنے بچوں کو پہلے دین کی تعلیم دلاویں یعنی قرآن شریف حفظ یا ناظرہ، پھر ضروری عقائد واحکام کی دینی اردو کتابیں، اس کے بعد کسی کاروبار یا دین و دنیا کی مزید تعلیم میں لگاویں۔ ۱۰)ولادت، عقیقہ، ختنہ،بسم اللہ، نکاح، ولیمے وغیرہ کی تقریبوں کو شرعی طریقے پر انجام دینا طے کرلیں،اور علماءیا اصلاح الرسوم سے اس کی معلومات حاصل کرلیں۔ خلافِ شرع تقریبوں سے بچنے کا عزم کرلیں، اُن میں شرکت سے صاف انکار کردیں، اگر اس کی ہمّت نہ ہو تو اپنے مصلح یا کسی مصلح سے اپنا حال ظاہر کرکے علاج معلوم کریں اور حسبِ ہدایت عمل کریں۔ اسی طرح غمی کے موقعوں پر مثلاً تجہیز و تکفین، ایصالِ ثواب وغیرہ سب شرع کے موافق کرنے کا عزم کرلیں اور مروّجہ طریقوں اور رسموں سے اہتمام کے ساتھ بچنے کا قصد رکھیں۔ ۱۱)اشرف النصائح کو ہفتے میں دو بار یا ہر ہفتے اپنے گھر والوں کو سناتے رہیں۔ان شاء اللہ اس نسخے پر عمل کرنے سے بہت جلد ہماری تمام حالتیں سنور جائیں گی۔ اگر کوئی صاحب مذکورہ بالا تمام دفعات پر کسی عارضی وجہ سے عمل نہ کرسکیں تو جتنی دفعات پر بھی کرسکتے ہیں ان ہی پر کریں اور بقیہ پر پورا پورا ارادہ اور فکر رکھیں۔ ان شاء اللہ اس کا نفع بھی پورا ہوگا۔مقامی اصلاح (یعنی احباب، اعزّا، محلّہ، بستی والوں کی اصلاح کا نظامِ عمل) ۱) چند مخلص دیندار جن کی ظاہری وضع و لباس شرع کے موافق ہو اور جو اشرف النصائح کی ہدایات پر کار بند ہوں یا اس کا عزم رکھتے ہوں ان کو لے کر یومیہ یا