مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
دوسری فصل: احادیث کے بیان میں پہلی حدیث جو شخص اچھا طریقہ ڈال جائے گا اس کو ہمیشہ ثواب ملتا رہے گا اور جو بُرا ڈالے گا اس کو ہمیشہ گناہ ہوگا: عَنْ جَرِیْرٍ فِیْ حَدِیْثٍ طَوِیْلٍ فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:مَنْ سَنَّ فِی الْاِسْلَامِ سُنَّۃً حَسَنَۃً فَلَہٗ اَجْرُھَا وَاَجْرُمَنْ عَمِلَ بِہَا مِنْ بَعْدِہٖ مِنْ غَیْرِ اَن یُّنْقَصَ مِنْ اُجُوْرِہِمْ شَیْءٌ، وَمَنْ سَنَّ فِی الْاِسْلَامِ سُنَّۃً سَیِّئَۃً کَانَ عَلَیْہَا وِزْرُھَا وَ وِزْرُمَنْ عَمِلَ بِھَا مِنْ بَعْدِہٖ مِنْ غَیْرِ اَنْ یُّنْقَصَ مِنْ اَوْزَارِھِمْ شَیْءٌ ؎ حضورِ اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :جو شخص اسلام میں اچھا طریقہ بنا جائے گا اس کو اس کا بھی ثواب ملے گا اور ان کا ثواب بھی جو اس کے بعد اس پر عمل کریں گے بغیر اس کے کہ ان کے ثوابوں میں سے کچھ کم کیا جائے،اور جو شخص اسلام میں کوئی بُرا طریقہ بنا جائے گا اس پر اس کا بھی گناہ ہوگا اور ان کا گناہ بھی جو اس پر اس کے بعد عمل کریں گے بغیر اس کے کہ ان کے گناہوں میں سے کچھ کم کیا جائے۔ فائدہ:معلوم ہوا کہ اگر ایک شخص کسی کی سعی و کوشش سے نمازی بن گیا تو جتنا اجر و ثواب نمازی کو ملے گا اتنا ہر روز اس کوشش کرنے والے کو ملتا رہے گا ۔اسی طرح اور نیک اعمال کو قیاس کرلیجیے۔ فائدہ:امرِاوّل و دوم کو مکرّر ملاحظہ کرلیجیے۔دوسری حدیث دین کا کام کرنے والے کی برکت سے اعزہ کو بھی رزق ملتا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ قَالَ:کَانَ اِخْوَانٌ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ------------------------------