مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
مریض کو شفا ہوگی۔ ہاں! اگر اس کی موت ہی آگئی ہو تو دوسری بات ہے۔جب موت قریب معلوم ہونے لگےتو یوں دُعا کرے اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاَلْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی؎ اے اللہ! مجھ کو بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے اُوپر والے ساتھیوں میں پہنچادے۔جب رُوح نکلنے کے آثار محسوس ہوں تو یہ پڑھے اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَسَکَرٰتِ الْمَوْتِ؎ اے !اللہ موت کی سختیوں کے موقع پر میری مدد فرما۔جب آگ لگتی دیکھے اللہ اکبر کہے۔ جس سے ان شاء اللہ تعالیٰ وہ بجھ جاوے گی۔ جب کسی کو دُکھ یا تکلیف میں دیکھے (آہستہ سے یہ پڑھے کہ وہ نہ سنے تاکہ اسے رنج نہ ہو) اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا ؎ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس حال سے بچایا جس میں تجھے مبتلا کیا اور اس نے بہت سی مخلوق پر مجھے فضیلت دی۔ لیکن اگر وہ گناہ میں مبتلا ہے تو زور سے پڑھے تاکہ اس کو عبرت ہو۔ اس دُعا کی برکت سے اس بلا سے ان شاء اللہ تعالیٰ حفاظت رہے گی۔ نوٹ:مزید تفصیل کے لیے’’مناجاتِ مقبول‘‘یا ’’مسنون دُعائیں‘‘خریدیے۔ ------------------------------