مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
صالحین اور فاسقین سب کے دلوں میں مانگی گئی۔کھانے کے بعد انگلیاں چاٹ کر صاف کرنے پر فرمایا کہ یہاں بھی غذا کے ذرّات کی قدر و حفاظت کی گئی، کہ نہ معلوم برکت کس حصے میں ہے۔ نیز اپنا احتیاج ظاہر کیا گیا۔ ارشاد فرمایاکہ مختصر نصیحت بھی نفع سے خالی نہیں۔ کسی نے حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ سےگزارش کی کہ مجھے کچھ نصیحت کردیجیے مگر مختصر نصیحت ہو۔ فرمایا ؎ اِعْمَلْ لِلدُّنْیَا بِقَدْرِ مَقَامِکَ فِیْہَا وَاعْمَل لِّلٰاخِرَۃِ بِقَدْرِ مَقَامِکَ فِیْہَا دنیا کے لیے عمل کر جس قدر کہ اس میں قیام کرنا ہے اور آخرت کی تیاری کر جس قدر کہ وہاں قیام کرنا ہے۔۸؍محرم الحرام ۱۳۹۹ ھ بوقتِ عیادتِ حضرت مولانا عبدالواحد صاحب اور مرزا اقبال بیگ صاحب ارشاد فرمایا کہ مریض کے پاس جب جاوے تو اس دعا کو سات مرتبہ پڑھے۔ پھر خود پڑھنا شروع فرمایا اور احباب بھی ساتھ ساتھ پڑھنے لگے: اَسْئَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ؎ حدیث شریف میں ہے کہ اس کی برکت سے جلد شفا ہوجاتی ہے۔ ارشاد فرمایاکہ مریض سے درخواست کرے کہ آپ ہمارے واسطے دعا فرمائیے۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ مریض کی دعا پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔ ارشاد فرمایاکہ عیادت کرنے کے لیے جو صبح جاتا ہے شام تک ستّر ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اگر شام کو جاوے تو صبح تک اتنے ہی فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔؎ ------------------------------