مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیممقدمہ احقر مؤلفِ رسالۂ ہٰذا محمد اختر عفااللہ عنہ عرض کرتا ہے کہ حق تعالیٰ کے فضل و کرم سے تقریباً ۱۶ برس کے بعد احقر کو ۸ دسمبر ۱۹۷۷ء کو اپنے اکابر و احباب کی خدمت میں حاضری کے لیے ہندوستان کے سفر کی توفیق ہوئی۔ حضرت مرشدنا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم کی صحبت ومعیتِ مبارکہ ایک ماہ مسلسل ہردوئی میں اور اس کے علاوہ بمبئی و حیدرآباد دکن کے اسفار میں حاصل رہی، نیز مختصر مختصر مدت کی صحبت الٰہ آباد اور اعظم گڑھ میں بھی حاصل رہی۔حضرتِ اقدس دامت برکاتہم کے ارشادات کو احقر قلم بند کرتا رہا۔ حق تعالیٰ شانہٗ نے حضرتِ اقدس کو اصلاحِ اُمت اور احیائے سنت نیز اصلاحِ منکرات کے لیے عالمی سطح پر عجیب حوصلہ اور توفیق بخشا ہے۔ اور نیز اصلاحِ نفس کے باب میں حق تعالیٰ نے حضرتِ اقدس کو نہایت ہی عظیم ملکہ عطا فرمایا ہے۔ حضرتِ اقدس کے ۱۶۴۔ ارشادات کا ایک مجموعہ مجالسِ ابرار حصّۂاوّل پہلے ہی اکابرِ اُمت کے تقاریظ کے ساتھ طبع ہوگیا ہے،اب اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ حصّۂ دوم میں بھی حضرتِ اقدس کے ارشادات حُسن و خوبی سے جمع ہوجاویں۔ اورحق تعالیٰ اپنی رحمت سےقبول اور نافع فرمائیں، آمین اور جلد طبع ہوجاوے۔ محمد اختر عفااللہ عنہ ۲۸؍رجب المرجب ۱۳۹۷ھ،کراچی