مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ہوگیا، بعد غصہ اترنے کے جس کا کوئی تدارک نہیں ہوسکتا کبھی عمر بھر کے لیے صدمہ میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ ۵) ایک ان میں غیر محرم عورت یا مرد سے کسی قسم کا علاقہ رکھنا ہے، خواہ اس کو دیکھنا یا اس سے دل خوش کرنے کے لیے ہم کلام ہونا یا تنہائی میں اس کے پاس بیٹھنا یا اس کے پسند طبع کے موافق اس کے خوش کرنے کو اپنی وضع یا کلام کو آراستہ و نرم کرنا۔ میں سچ عرض کرتا ہوں کہ اس تعلق سے جو جو خرابیاں ہوتی ہیں اور جو جو مصائب پیش آتے ہیں احاطۂ تحریر سے خارج ہیں۔ان شاء اللہ تعالیٰ کسی رسالے میں ضمناً اس کو کسی قدر زیادہ لکھنے کا ارادہ ہے۔ ۶) ایک ان میں سے طعامِ مشتبہ یا حرام کھانا ہے کہ اس سے تمام ظلمات و کدوراتِ نفسانیہ پیدا ہوتی ہیں۔ کیوں کہ غذا اسی سے بن کر تمام اعضائے عروق میں پھیلتی ہے، پس جیسی غذا ہوگی ویسا ہی اثر تمام جوارح میں پیدا ہوگا اور ویسے ہی افعال اس سے سرزد ہوں گے۔ یہ چھ معاصی پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے ترک سے ان شاء اللہ تعالیٰ اوروں کا ترک بہت سہل ہوجائے گا بلکہ اُمید ہے کہ خود بخود متروک ہوجائیں گے۔ اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنَا۔ فقط۔ نوٹ: کتاب ’’جزاء الاعمال ‘‘میں اعمال کا تعلق جزا و سزا سے بتلاکر تفصیلات لکھی گئی ہیں، کہ کن کن اعمال پر کیا کیا سزا و جزا مرتّب ہوتی ہے۔ سارا رسالہ قابلِ دید ہے۔ٹخنے سے نیچے پائجامہ یا تہبند رکھنے کا شرعی حکم ۱)حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو ٹخنے سے نیچے والے لباس میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر فرمایا کہ اس کو اللہ کے حلال و حرام سے کچھ واسطہ نہیں۔ یعنی یہ کیسا شخص ہے کہ اس ناجائز و حرام حالت میں نماز پڑھ رہا ہے۔؎ ۲) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حق تعالیٰ ٹخنے سے نیچے لباس رکھنے والے ------------------------------