مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
موصول ہوا،جس میں تبلیغ کے متعلق بہت سی نافع باتیں درج تھیں، ان کو بطورِ تتمہ اضافہ کرنا مناسب معلوم ہوا۔ عنوانات اس ناکارہ نے تجویز کیے ہیں۔ نیز اسباب عدم قبولو علاج میں اس ناکارہ نے جزوی توضیح و اضافہ اپنی فہم کے موافق کیا ہے اس لیے اس کے متعلق عرض ہے ؎ وَاِنْ کَانَ خَرْقًا فَاَدْرِکْہُ بِفَضْلَۃٍ مِنَ الْعِلْمِ وَلْیُصْلِحْہُ مَنْ جَادَ مَقُوْلًافوائدِ تبلیغ تبلیغ کے ثمرات مختلف ہیں، مثلاً اپنے اندر استحکام کہ جن اُمور کو دوسروں کو سامنے پیش کرتا ہے ان پر خود عمل میں پختگی اور کَبُرَ مَقْتًا عِنْدَاللہِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَالَاتَفْعَلُوْنَ؎ وغیرہ وعیدات کا استحضار، اس راہ میں جومشقتیں پیش آئیں ان کے برداشت کی ہمت،اور اس کے ذریعے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خدام کی مساعی کی قدر و منزلت ہے۔ بے راہ لوگوں کی ناقدریٔ دین کا صحیح اندازہ اور اس پر ان کے حقوق کی ادائیگی کا عزم ،عجُب و کبر کا علاج، ترکِتعم،عوام کی ناقدری اور عدمِ سماع کے وقت اپنی بے بسی کے ذریعے سے اعتماد و توکل علی اللہ،اسبابِ ظاہری کی عدم مساعدت کے مشاہدات سے ان پر عدمِ اعتماد۔ عمومات (آیات و اخبار دالہ پر وجوب امرونہی) پر عمل وغیرہ وغیرہ کما لایخفی علٰی اہل العلم والفہم بتوفیق اللہ تعالٰیاسباب عدم قبول مع علاج اگر کسی جگہ عدمِ قبول ظاہر ہو تو یاس کی کوئی وجہ نہیں، عدمِ قبول کے اسباب پر غور کرکے کام کرنا چاہیے۔ عامۃ عدمِ قبول کے سبب تین ہیں: اوّل۔ صحیح علم نہ ہونا۔ جس کی تین صورتیں ہیں: پہلی صورت :علم ہی نہ ہونا۔ ------------------------------