مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
گا۔ اور داخل ہونے سے قبل جوتا پہلے بائیں پاؤں سے اُتاریں اور اسی پر رکھ دیں پھر داہنے پاؤں سے جوتا اُتار کر مسجد میں داخل کریں، اور اگر مسجد میں جوتے لے جانا ہو تو بائیں ہاتھ سے پکڑیں۔اس میں عام کوتاہی ہوتی ہے۔ داہنے ہاتھ میں جوتا نہ لینا چاہیے۔ ۱۶) مسجد میں ذکراللہ میں مشغول ہونا۔ دنیا کی باتوں سے سخت احتیاط کرنا۔ ۱۷) مسجد سے نکلنے پر یہ دعا پڑھنا: بِسْمِ اللہِ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ؎ اور پہلے بایاں پیر نکالنا اور جوتا پہلے سیدھا پیر میں پہننا۔ایک روایت مشکوٰۃشریف میں یہ بھی ہے کہ جو دخولِ مسجد سے قبل یہ پڑھے: اَعُوْذُبِاللہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْہِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطٰنِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ؎ تو شیطان کہتا ہے’’ پورے دن کے لیے یہ پڑھنے والا مجھ سے محفوظ ہوگیا۔‘‘جب بازار میں داخل ہو تو یہ پڑھ لے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّایَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَعَلٰی کُلِّ شَیْءٍقَدِیْرٌ؎ حدیث شریف میں ہے کہ بازار میں اس کو پڑھنے سے دس لاکھ نیکیاں اللہ تعالیٰ لکھ دیں گے اور دس لاکھ گناہ معاف فرمائیں گے اور دس لاکھ درجے بلند فرمائیں گے اور اس کے لیے جنت میں گھر بنادیں گے۔ ------------------------------