مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
تیسرا باب تبلیغ کے آداب کے بیان میں جاننا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر شے میں کچھ نہ کچھ خواص و فوائد رکھے ہیں (جس کی تشریح دوسرے باب کے امر ِاوّل میں آچکی ہے )اور وہ اسی وقت ظاہر ہوتے ہیں جب کہ اس شے کو اس کے آداب و قواعد کے ساتھ صحیح طور سے استعمال کیا جاوے، ورنہ کبھی بالکل فوائد و خواص ظاہر نہیں ہوتے ہیں اور کبھی ان کے پورے فوائد و آثار۔ اس لیے ہر شے کے متعلق جو صحیح طریق اس کے فوائد حاصل کرنے کا ہو اس کا علم حاصل کرنا پھر اس کے موافق معاملہ کرنا بہت اہم ہے، ورنہ خسرانِ دینی ودنیوی کا سخت اندیشہ رہتا ہے۔ یہی معاملہ معاملاتِ دینیہ میں بھی ضروری ہے۔اس باب میں تین فصلیں ہیں پہلی فصل آیات کے بیان میں اس میں چند آیات بیان کی جاتی ہیں ان سے اندازہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی شفقت بندوں پر کتنی ہے کہ تبلیغ کی تاکید و اہمیت ہی پر اکتفانہ فرمایا بلکہ اس کے طریق کو بھی خوب تفصیل کے ساتھ بتلایا ہے۔ اُن کی اہمیت کے ظاہر کرنے کو چند آیات تبرکاً نقل کی جاتی ہیں۔پہلی آیت آدابِ تبلیغ ، احکامِ رخصت و عزیمت در انتقام اُدۡعُ اِلٰی سَبِیۡلِ رَبِّکَ بِالۡحِکۡمَۃِ وَ الۡمَوۡعِظَۃِ الۡحَسَنَۃِ وَ جَادِلۡہُمۡ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحۡسَنُ ؕاِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ وَ ہُوَ اَعۡلَمُ