مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
کہ حضرت مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ جیسے اکابر علماء بھی سید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھ پر بیعت ہوئے،حتیٰ کہ خود شیخ و اُستادِ مکرّم حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں حج سے واپس بخیریت آیا تو سید صاحب کے ہاتھ پر بیعت ہوجاؤں گا۔ حق تعالیٰ نے ان کو بڑا درجہ عطا فرمایا۔ مسجد کی خدمت بڑی دولت ہے۔ احقر نے ایک بزرگ حضرت مولانا محمد احمد صاحب دامت برکاتہم پرتاب گڑھی کو جو حضرت شاہ فضلِ رحمٰن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں مُجاز ہیں۔ مسجدِ نبوی کے اندر تہجد کے وقت جاروب کشی کرتے دیکھا اور اس سعادت کو بڑی منّت سے مقامی خُدّام سے حاصل کیا تھا۔مساجد کی فضیلت کا اعلان بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نمبر1:جس نے مسجد بنائی خدائے تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائیں گے۔؎ حدیث نمبر2:جس نے مسجد سے کوئی تنکا یا گھاس صاف کیا تو یہ عمل اس کے لیے حوروں کی مہر کی ادائیگی ہوگی۔؎ حدیث نمبر3:حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ قیامت کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ لوگ مساجد کے طول اور عرض میں گزریں گے اور اس میں کوئی نماز نہ ادا کریں گے۔؎ (جمع الفوائد) (نوٹ): جیسا کہ بعض لوگ محض تفریحاً مساجد کی تعمیر وغیرہ دیکھتے جاتے ہیں اور۲ رکعت صلوٰۃ تحیۃ المسجد بھی نہیں ادا کرتے۔ روایت نمبر4: حضرت مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر ------------------------------