مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: جو شخص صرف نیکی سیکھنے یا سکھانے کےلیے مسجد جائے گا اس کو ایک ایسے حاجی کا ثواب ملے گا جس کا حج پورا ہو (یعنی مقبول ہو ناقص نہ ہو)۔ فائدہ:اس کے لیے امرِاوّل و دوم ملاحظہ کرلیں۔ اور اس بڑی فضیلت سے محرومی بڑی سعادت سے محروی ہے ۔ یہ کتنا بڑا انعام ہے۔ جو لوگ مالی وسعت نہیں رکھتے کہ حج و عمرہ کرسکیں وہ ان مراتب کو تبلیغ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ کتنا فضل ہے ۔بجز اس کے کیا عرض کیا جائے ؎ بریں مژدہ گر جا ں فشانم رواستچوتھی حدیث اللہ کی راہ میں جو غبار لگے گا آگ میں نہ جاوے گا: عَنْ اَبِیْ عَبَسٍ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ رَفَعَہٗ:مَا اغْبَرَّتْ قَدَمَا عَبْدٍ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ فَتَمَسُّہُ النَّارُ؎ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ کے راستے میں کسی بندے کے پیرغبار آلود ہوں اور ان کو آگ چھولے ایسا نہیں ہوگا۔ فائدہ: اللہ کی راہ میں دینی تعلیم، تبلیغ، جہاد، کسی حاجت مند کی امداد کرنے میں چلنا سب داخل ہے۔پانچویں حدیث راہِ خدا میں صَرف کرنے کا ثواب سات سو گنا ہے: عَنْ خُرَیْمِ بْنِ فَاتِکٍ رَفَعَہٗ :مَنْ اَنْفَقَ نَفَقَۃً فِیْ سَبِیْلِ اللہِ کَتَبَ اللہُ لَہٗ بِسَبْعِ مِائَۃِضِعْفٍ؎ حضورِ انور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: جو اللہ کے راستے میں کچھ خرچ کرتا ہے ------------------------------