مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
نے ایک صاحب سے ترغیباً فرمایا کہ دو بھائی حقیقی سامنے لاؤ ایک کے چہرے پرداڑھی ہو اور دوسرے کی منڈی ہوئی ہو پھر دیکھو کہ کون خوبصورت معلوم ہوتا ہے۔ ۱۲۳( ارشاد فرمایا کہ ظاہری وضع قطع صلحا کی رکھنا باطن کی حفاظت کا تالا ہے۔ جس طرح دوکان کے اندر مال ہو اور باہر دروازے میں تالا نہ ہو تو چور حملہ کرتا ہے اور اندر کے مال کی خیر نہیں، اسی طرح ظاہری وضع قطع اگر صالحین کی نہ ہوگی تو باطن کی صلاحیت کی خیر نہیں۔ فاسقوں کی مشابہت اور صورت سے فسق کی حقیقت بھی دل میں اُتر جائے گی۔ ۱۲۴(ارشاد فرمایا کہچار چیزیں ہیں:ضرورت، آسایش، آرایش، نمایش۔ ضرورت وہ ہے کہ اس کے بغیر ضرر ہو۔ ضرورت، آسایش، آرایش جائز ہے مگر نمایش حرام ہے۔ ۱۲۵(ارشاد فرمایا کہ گناہوں کی عادت کی اصلی جڑ آخرت کے حساب وکتاب اورسزا سے غفلت ہے، جیسے بدن پر دانے ہوں تو اصل سبب اس کا فسادِ خون ہے، صرف مرہم نہ لگایا جائے تلخ دواؤں کا استعمال بھی کیا جاوے۔ اسی طرح رُوح میں خدائے تعالیٰ کی محبت اور خشیت کسی اللہ والے کی صحبت سے حاصل کی جائے ان شاء اللہ! تقوی ٰآسانی سے حاصل ہوجائے گا۔ جیسا کہ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اے ایمان والو! تقویٰ حاصل کرو۔ مگر کیسے حاصل ہوگا؟مشایخ اور بزرگانِ دین کی صحبت سے۔صادقین کی تفسیر یہی ہے۔ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ؎ جب ان کی صحبت سے خدا کا خوف اور استحضار حاصل ہوگا گناہ کی ہمت نہ ہوگی۔ دیکھیےایک آدمی نے جرم کا ارتکاب کرنا شروع کیا مگر پولیس افسر کودیکھ لیا فوراً خاموش اورجرم سے باز رہے گا،اس کے سامنے اب جیب نہیں کاٹے گا۔ اسی طرح تقویٰ حاصل ہونے پر سارے کام ٹھیک کرے گا۔ ہم لوگ کل کے ناشتے کا انتظام آج ہی سے کرتے ہیں۔ کل کی سردی یا گرمی کا انتظام پہلے ہی سے کرتے ہیں ۔پس اگر ------------------------------