مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
اسلامی وردی کیا ہے؟ سُنیے: ۱) ٹخنہ نہ ڈھانکیے۔ ایسا کرنا ممنوع ہے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایسے شخص کو نگاہِ رحمت سے نہ دیکھیں گے۔ اور شبِ براءت میں مغفرت کی جو بشارت ہے اس مبارک رات میں بھی اس کی مغفرت نہ ہوگی۔ ۲) گھٹنے ڈھانکے رہو۔ ایسا نیکر یا لباس کہ جس سے گھٹنے کھل جائیں جائز نہیں، حرام ہے۔ ۳) سر کے بالوں کو یا برابر ہر طرف سے چھوٹے چھوٹے کرادیجیے یا پٹہ رکھ لیجیے یا منڈادیجیے۔ ہپّیوں کی طرح بالوں کو بالکل آزاد بھی نہ چھوڑیے۔ ۴) داڑھی ایک مشت کی مقدار ہر طرف سے طول و عرض میں رکھیے اس سے بڑھ جائے تو بے شک کترانا جائز ہے،مگر یہ مٹھی ہر شخص کی اپنی مراد ہے حجام کی مراد نہیں۔ دیکھیے بے داڑھی والے کو امام بنانا بھی جائز نہیں اسی طرح اس کو مؤذن بنانا بھی جائز نہیں۔ ۵) مرد عورت کی مشابہت کا لباس یا طرز نہ اختیار کرے اور عورت مرد کی وضع قطع اور لباس نہ اختیار کرے۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ؎ اللہ تعالیٰ لعنت فرماتے ہیں ان مَردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں اور ان عورتوں پر جو مَردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں۔ اگر پوسٹ مین پولیس کی وردی پہن لے اور پولیس مین پوسٹ مین کی تو دونوں کو معطل کردیا جائے گا۔ ۶)عورتیں اس قدر موٹا دوپٹہ استعمال کریں جس سے بالوں کی سیاہی نظر نہ آئے ورنہ نماز بھی نہ ہوگی اور جتنے لوگ نامحرم اس کے بالوں کو دیکھیں گے سب کو جتنا گناہ ہوگا اتنا اکٹھا کرکے اس پر لاد دیا جائے گا۔ عورتوں کے ناخن پالش لگانے سے وضو صحیح نہ ہوگا اور پھر نماز بھی نہ ہوگی ؎ اتباعِ غیر مسلم سے تو اب بے زار ہو آشنائے یار ہو بیگانۂ اغیار ہو ------------------------------