مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
سے بھی بچا جاوے۔ کسی افسر میں تمام خوبیاں ہیں صرف رشوت میں پکڑا گیا تمام عمر کی کارکردگی پر اثر پڑا معطل کردیا گیا۔ ایک گناہ کا بھی عادی مجرم حق تعالیٰ کا ولی نہیں بن سکتا۔الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ اولیا ء کی تعریف قرآن میں یہی بیان فرمائی ہے کہ ایمان کے ساتھ تقویٰ بھی ہو (یَتَّقُوۡنَ کو مضارع کے صیغے سے بیان فرمایا جس کے اندر تجدّدِ استمراری کی خاصیت ہوتی ہے۔ مراد یہ کہ جب بھی تقویٰ میں کوتاہیوں سے نقصان لاحق ہو تو بہ سے تلافی کرکے تقویٰ کی تجدید کرلی جاوے، اور یہ عمل استمرار اور دوام کے ساتھ ہو۔ از مرتّب) ذکر سے مراد صرف زبان ہی کا ذکر نہیں ہے بلکہ ہر عضو کا ذکر ہے۔ ۱۰۹)ارشاد فرمایا کہ حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک شخص اولاد کے لیے ایک عرصے تک دُعا کراتا رہا بعد میں معلوم ہوا کہ اس نے نکاح بھی نہیں کیا تو بہت ڈانٹا کہ ظالم نکاح کے بغیر ہی اولاد کی دُعا کراتا رہا، کیا تیرے پیٹ سے بچہ نکلے گا؟ اسی طرح ہم لوگ اسبابِ رضائے حق کی نہ فکر کرتے ہیں اور نہ ضدِّ رضا کے اسباب سے بچنے کی فکر۔ دُعا اور تدبیر دونوں ہی کی ضرورت ہے۔ ۱۱۰)ارشاد فرمایا کہ ایک حدیثِ پاک میں نجات کے تین طریقے ارشاد فرمائےگئےہیں:۱)اپنی زبان کی حفاظت رکھے۔۲)اور اپنے گھر سے بدون ضرورتِ شدیدہ نہ نکلے۔ اس کا گھر اس کے لیے وسیع ہونے کا مفہوم یہی ہے۔ ۳)اپنی خطاؤں پر روتا رہے۔ حدیثِ پاک یہ ہے: وَعَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ: لَقِیْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ:مَاالنَّجَاۃُ؟ فَقَالَ:اَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ وَلْیَسَعْکَ بَیْتُکَ وَابْکِ عَلٰی خَطِیْئَتِکَ؎ ۱۱۱)ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب نے رزق کے لیے دُعا کرائی وظیفہ بھی دریافت ------------------------------