مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
سیڑھی سے آگے اکیانوے سیڑھی پر قدم رکھے ہوئے ہے تو اکیانوے سیڑھی پر جو ہے اس کو پانچویں سیڑھی والے سے اپنے کو کیسے افضل سمجھنا جائز ہوگا؟ اگر اکیانوے والا گر جاوے اور ہڈی پسلی سب ٹوٹ جائے اور پانچویں والا بخیریت پوری منزل طے کرے تو کیا ہوگا،پس اس مثال سے یہ بات نہایت واضح ہوگئی ؎ اے بسا اسپ تیز رو کہ بماند اے بسا خرِ لنگ بمنزل رفت اے لوگو! بسا اوقات تیز رو گھوڑا تھک کر بیٹھ گیا اور لنگڑاتا گدھا ہمیشہ چلتے چلتے منزل تک پہنچ گیا۔ ۹۷)ارشاد فرمایا کہ اذان میں ترسُّل ہے، یعنی ایک کلمہ کہہ کر اس قدر وقف کیا جاوے کہ اس کا اعادہ کیا جاسکے اور اقامت میں حدر اور جزم ہے یعنی شروع کی چار تکبیرات اللہ اکبر کو ایک سانس میں کہے۔ اس کے بعد ہر کلمے کو جزم سے ادا کرے۔ بعض قرّاء اُصولِ فقہ نہ جاننے کے سبب اقامت میں قواعدِ وصل جاری کرکے قانونِ جزم کی پروا نہیں کرتے، یہ بات قابلِ اصلاح ہے۔ ۹۸)ارشاد فرمایا کہ ایک گلاس پانی میں چند ذرّات لوہے کے ڈال دو، پانی کا وزن ہلکا اور اس قلیل مقدار لوہے کا وزن زیادہ ہوگا۔ اسی طرح وہ لوہا پانی سے کس قدر قوی تر مگر وہی پانی لوہے کی صورت بگاڑ دیتا ہے یعنی زنگ لگا دیتا ہے اور پھر اس لوہے کی حقیقت بھی تباہ ہوجاتی ہے۔ یعنی اوّل صورت بگڑتی ہے پھر سیرت بھی بگڑ جاتی ہے وہ لوہا کمزور ہوجاتا ہے۔اسی طرح چھوٹے چھوٹے گناہوں کے سیاہ نقطوں سے دل سیاہ ہوجاتا ہے اور اس میں زنگ لگتا چلا جاتا ہے اور اسی طرح بُری صحبت خواہ کتنی ہی قلیل ہو اور کمزور ہو لیکن نقصان پہنچادے گی۔ انگریزوں نے پہلے مسلمانوں کی صورت بگاڑی ہے، سر پر انگریزی بال اور داڑھی صاف کراکے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب صورت سے دور کردیا پھر جب صورت بگڑ گئی تو سیرت بھی بگڑ گئی۔ اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور صورت دونوں