مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
بچے انگریزی بال رکھیں، ہمارے بچے جاندار کی تصویریں لائیں ان کی فکر کیوں نہیں؟ گھر میں سانپ بچھو آجائے تو فوراً نکالنے کی فکر ہوگی، ان کے نکالنے والوں کو بلائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانیاں ہمارے گھر میں آئیں تو ان منکرات کو دور کرنے کے لیے کیا ہم کو اتنی بھی فکر ہے جتنی گھروں سے مچھروں اور مکھیوں کے نکالنے کی فکر ہوتی ہے؟ منکر کے معنیٰ اجنبی کے ہیں۔جب دنیا کی اجنبی چیزوں سے سکون چھن جاتا ہے تو دین کے منکرات سے سکون کیسے باقی رہ سکتا ہے؟ انگلی میں کانٹا گھس گیا چین چھن گیا،اجنبی چیز داخل ہوگئی،آنکھ میں گرد و غبار آگیا کھٹک اور درد شروع ہوگیا۔ لیکن اگر سرمہ لگالیا اور چین میں اضافہ ہورہا ہے۔ کیوں کہ سرمہ آنکھ کے لیے اجنبی نہیں آنکھ سے سرمہ کو مناسبت ہے۔ اسی طرح رُوحانی بیماریاں ہیں مثلاً حسد، غضب ، کبر ان اخلاقِ رذیلہ کے آتے ہی سکون چھن جاتا ہے۔ ہمارے نائب ناظم صاحب کا آپریشن تجویز ہوا، ڈاکٹر نے ان سے سرپرست کا نام پوچھا انہوں نے میرا نام لکھادیا۔ اس نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ کہا کہ یہ ہمارے رُوحانی معالج ہیں۔ ڈاکٹر نے تعجب سے پوچھا کہ رُوحانی معالج کا کیا مطلب؟ کہا رُوح میں بیماریاں ہوتی ہیں ،آپ جس طرح جسم کے ڈاکٹر ہیں اللہ والے رُوح کے امراض کے معالج ہیں۔ اس نے کہا: رُوح میں کیا بیماریاں ہوتی ہیں؟ کہا: رُوح میں مثلاً حسد کی بیماری آجانے سے ہر وقت دل جلتا رہتا ہے۔ جس کے ساتھ حسد ہوتا ہے اس کو دیکھتے ہی دل کو تکلیف ہوتی ہے،اور یہ بیماری آپ ایکسرے سے نہیں معلوم کرسکتے ۔ پھر اس نے پوچھا کہ پھر علاج کیا ہے حسد کا؟ انہوں نے حضرت حکیم الاُمت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا علاج بتادیا بس حیران رہ گیا اور تسلیم کرلیا۔ حضرت حکیم الاُمت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے حسد کی بیماری کا علاج دریافت کیا،حضرت والا نے یہ علاج تجویز فرمایا تھا جس کے ساتھ حسد ہے اس کے ساتھ یہ یہ کام کرو: ۱) جب ملاقات ہو سلام میں سبقت یعنی پہل کرو۔۲) جب سفر میں جاؤ تو اس سے مل کر جاؤ۔ اور اس کے لیے دُعا کرتے رہو۔۳) جب سفر سے واپس آؤ اس کے لیے کچھ