مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
انتظار کرتا ہے، یہ خلافِ ادب ہے۔ اسی طرح دستر خوان اُٹھنے سے قبل سب اُٹھ جاتے ہیں۔ پہلے دستر خوان اُٹھنا چاہیے پھر کھانے والوں کو اُٹھنا چاہیے۔ دستر خوان اُٹھتے وقت کی دُعا جو تعلیم فرمائی گئی ہے وہ پھر کس وقت پڑھیں گے؟ یہ مسنون دُعا بھی کم لوگوں کو یاد ہوتی ہے۔ دستر خوان اُٹھتے وقت کی دُعا یہ ہے : اَلْحَمْدُ لِلہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا؎ اس کی سہل صورت یہ ہے کہ سب لوگ نہ ہوں تودو ایک آدمی دستر خوان پر بیٹھے رہیں جب تک کہ دستر خوان اٹھا نہ لیا جائے،اس طرح شروع میں بھی دو ایک آدمیوں کو دستر خوان پر بیٹھ جانا بھی کافی ہے۔کھانے کے ان آداب سے کھانے میں برکت ہوگی۔ حق تعالیٰ خوش ہوں گے۔ صاحبو! جب رزق کم ہوجاتا ہے یا بالکل چھن جاتا ہے تب قدر معلوم ہوتی ہے کہ بعض لوگوں کو فاقے کی تکلیف میں تندور پر صرف روٹی کی خوشبو سےتقویت حاصل کرتے دیکھا گیا۔ ۹۵( ارشاد فرمایا کہ اگر ہمارے گھروں میں کوئی بچہ خبر دیتا ہے کہ بستر پر فلاں بھیّا نے جوتا رکھ دیا یا دیوار پر لکیر بنادی یا چائے کی پیالی میں مکھی گر گئی تو ہم سب کو فکر ہوجاتی ہے۔ حالاں کہ چائے میں کمی تو نہیں ہوئی اضافہ ہی تو ہوا ۔ پیروں پر ورم ہے اضافہ ہوا،مگر ڈاکٹر کے پاس بھاگے جارہے ہیں۔ معلوم ہواکہ ہر اضافہ اور ہر ترقی آپ پسند نہیں کرتے۔ اسی طرح اگر مچھر دانی میں دو تین مچھر گھس گئے تو بغیر ان کو نکالے چین نہیں،نیند ہی نہیں آسکتی جب تک ان کو نکال نہ لیں گے،حالاں کہ یہ مچھر دو تین عدد کتنا خون پی لیتے؟ ایک رتی یا ایک ماشہ پی لیتے، پھر وہ بھی آرام سے سوتے آپ بھی آرام سے سوتے، لیکن دو تین قطرہ خون دینا گوارا نہیں۔ دوستو! سوچنے کی بات ہے کہ ہمارے گھروں میں اگر منکرات داخل ہوجائیں، خلافِ شریعت گھر میں چیزیں داخل ہوتی جارہی ہیں ہمیں کوئی فکر نہیں۔ ہمارے ------------------------------