مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
بستی والوں پر اُلٹ دو کیوں کہ میری نافرمانیاں یہ عابد دیکھتا تھا اور اس کے چہرے پر ناگواری کا اثر بھی نہ ہوتا تھااِقْلِبْھَا عَلَیْہِ وَعَلَیْہِمْ فَاِنَّ وَجْھَہٗ لَمْ یَتَمَعَّرْ فِیَّ سَاعَۃً قَطُّ؎ اس صوفی عابد پر بستی اُلٹنے کا حکم مقدم فرمایا گیا۔ ۸۱) ارشاد فرمایا کہ جب احقر کی تقرری کانپور میں مدرّسی کے لیے ہوئی تھی تو حضرتِ اقدس حکیم الاُمت مولانا تھانوی قدس اللہ سرہٗ نے فرمایا تھا تم سے جب کوئی وعظ کے لیے کہے تو انکار مت کرنا،یہ سب اسی ارشاد کی برکت ہے۔ اور اسی حکم کی تعمیل کے لیے توکلاً علی اللہ وعظ کی توفیق ہوجاتی ہے۔ ۸۲) ارشاد فرمایا کہ ہر مریض کی شفا کے لیے یا سلامُ ۱۳۱ مرتبہ اوّل آخر درود شریف گیارہ،گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرنا،اور دُعا کرنا کہ اے خدا!اس نامِ پاک یاسلامُ کی برکت سے جملہ امراض سے سلامتی عطا فرما۔ مجرّب ہے۔ ۸۳) ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ چندہ اخلاص سے نہیں دیتے۔ ایک صاحب نے الیکشن کےزمانے میں ایک دینی ادارے میں بڑی رقم پیش کی پھر کچھ ہی دن میں درخواست کی مجھے اپنے اثرات و تعلقات والوں سے ووٹ دلادیجیے۔ مہتممِ مدرسہ نے کہا: ہم لوگ سیاست سے الگ رہ کر خالص دینی خدمت میں لگے ہیں، یہ کا م ہم سے نہ ہوگا۔ بہت خفا ہوئے اور بگڑ کر سخت غصے سے کہا کہ ہم نے جو نوٹ کی پوٹ دی تھی وہ ووٹ ہی کے لیے تو دی تھی۔ اب بتائیے کہ ایسے لوگوں کا آخرت میں کیا حصہ ہوگا؟ ۸۴) ارشاد فرمایا کہ جب تلاوت شروع کرے تو نیت کرلے کہ اس سے ہمارے قلب کا زنگ دور ہوگا اور حق تعالیٰ کی محبت پیدا ہوگی۔ اور یہ تصور رہے کہ حق تعالیٰ سُن رہے ہیں۔ حدیثِ پاک میں وارد ہے کہ تلاوتِ قرآنِ پاک سے زنگ دور ہوتا ہے۔ اسی طرح وضو اور نماز کے وقت اور ذکر کے وقت بھی نیت کرے کہ اس سے حق تعالیٰ کی محبت پیدا ہوگی۔ نیت اوراخلاص ہی اصل ہے۔ ۸۵) ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی کہے کہ میرے مرض کے لیے ایک ڈاکٹر لاؤ جو ------------------------------