مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
۷۵) ارشاد فرمایا کہ کامل بننے کا طریقہ یہ ہے کہ مثلاً آپ کو کامل گھڑی ساز بننا ہے تو آپ گھڑی ساز ی میں ماہر کے پاس کچھ دن رہیں گے۔ اسی طرح دین میں کامل بننے کے لیے کسی دین کے کامل کی صحبت میں رہنا پڑے گا۔ ۷۶) ارشاد فرمایا کہ ایک مُلک سے دوسرے مُلک میں جانے کے لیے کس قدر پریشانیاں ہوتی ہیں۔ پاسپورٹ لو، ویزا لو، پھر کہاں کہاں بھاگنا پڑتا ہے صحت کا سرٹیفکیٹ لو کہ کوئی وبائی بیماری کا مریض تو نہیں تو آخرت کا سفر کیسا ہوگا جو ایک عالم سے دوسرے عالم کا سفر ہے!کس قدر اس کی تیاری کرنی چاہیے! ۷۷) ارشاد فرمایا کہ مسلمان کامل وہ ہے جس کی زبان سے اور ہاتھ سے کسی مسلمان کو اذیت نہ ہو۔یہ حدیث پاک کا مضمون ہے۔ اس پر ایک کافر نے سوال کیا کہ صاحب! یہ کیسا آپ کا دین ہے کہ اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ؎ مسلمان وہ ہے جس کی زبان او ر ہاتھ سے مسلمانوں کو تکلیف نہ ہو اور کافروں کو سلامتی دینا تکالیف سے یہ آپ کے یہاں کیوں نہیں ہے؟ اسی طرح ایک اور اشکال پیدا ہوتا ہے کہ ہاتھ اور زبان سے تکلیف نہ دیں۔ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ اور اگر سر سے یا پاؤں سے مار دیں اس کی ممانعت تو اس سے ثابت نہیں ہوتی؟ اب جواب سنیے۔اشکال نمبر۱ کا جواب یہ ہے کہ مسلمان کو ہر وقت مسلمانوں سے معاملہ پڑتا ہے، رات دن ان ہی کے ساتھ اکثر معاملہ پڑتا ہے اور کفار کے ساتھ کبھی کبھی معاملہ پڑتا ہے تو جب مسلمان کے اخلاق ان لوگوں کے ساتھ اچھے ہوں گے جن کے ساتھ رات دن اسے معاملہ اور سابقہ پڑ رہا ہے تو جن سے کبھی کبھی معاملہ پڑتا ہے اُن سے بدرجہ اولیٰ اس کے اخلاق اچھے ہوں گے۔ جب مشکل معاملے میں یہ پاس ہوگیا تو آسان معاملے میں فیل ہونا کس قدر مستبعد ہوگا یعنی اس میں تو پاس ہو ہی جاوے گا۔ اور اشکال نمبر۲ کا جواب یہ ہے کہ عموماً غصے میں ہم لوگ زبان سے نامناسب ------------------------------