مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۴) اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ پڑھنا۔ یا کوئی درود پڑھنا ۔؎ ۵)نفلی اعتکاف کی نیت کرلینا کہ جب تک مسجد میں رہوں گا اعتکاف کی نیت کرتا ہوں۔ اور مسجد سے نکلنے کی ۵ سنتیں یہ ہیں: ۱)..... بِسْمِ اللہِ کہنا۔ ۲)..... اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِکہنا۔؎ ۳)..... بایاں پاؤں مسجد سے نکالے ؎ (اور بائیں جوتے کے اُوپر رکھ لے۔) ۴)..... پاؤں نکالتے وقتاَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ؎پڑھنا۔ ۵)..... پھر داہنا پاؤں داہنے جوتے میں داخل کرنا۔؎ ایک وقت کی نماز کے لیے گئے دس سنتوں کا یہ نور بھی دل میں جمع ہوگیا۔ اس طرح پانچ وقت کی نمازوں میں پچاس سنتیں نامۂ اعمال میں جمع ہوجائیں گی۔ اور ہر نیکی پر دس کا وعدہ ہے پس اس طرح پانچ سو نیکیاں ہر روز اور ہر مہینے میں پندرہ ہزار نیکیاں جمع ہوگئیں انشاء اللہتعالیٰٰ! روزِ محشر میں ان کا نور اور ان کی قدر معلوم ہوگی۔ فائدہ:اگر بھول کرمسجد کے اندر داخل ہوجائے تو پھر نکل کر ان سنتوں پر عمل کرکےداخل ہو، چند دن کی مشق سے پھر نفس عادی ہوجائے گا۔ اسی طرح احقر نے اتوار کے دینی اجتماع میں شریک ہونے والوں سے عرض کیا ہے کہ وہ مسنون دعاؤں کی کتاب سے ہر اتوار کو تین دُعائیں زبانی یاد کرکے سنائیں اور ہر شخص قرآنِ پاک کے حروف کی صحت کسی ماہر قاری سے شروع کردے۔اس طرح ہر شخص فعّال اور ------------------------------