مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
گھروں میں کہا یا نہیں ۔ اسی طرح مساجد میں داخل ہونے کی اور مساجد سے نکلنے کی سنتوں کی مشق کرائیے۔ سنتوں سے بہت نور پیدا ہوتا ہے۔(اور یہ سنتیں تعلیم الدین اور بہشتی زیور سے یاد کرلے) از مرتب عفی عنہ: رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے محبوب ہیں کہ ان کے نقشِ قدم پر چلنے والے بھی محبوب ہوجاتے ہیں۔ احقر مرتّب عرض کرتا ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہر اتوار کی دینی مجلس میں حضرتِ اقدس ہردوئی دامت برکاتہم کی برکت سے سنتوں کی تعلیم اور مشق کا اہتمام کرنے لگا ہے۔ چناں چہ گزشتہ اتوار کو مسجد میں داخل ہونے کی اور مسجد سے نکلنے کی دس سنتوں کو یاد کرایا اور ہر ایک سے سُنا سب کو یاد ہوگیا۔ تمام مجلس میں سنتوں کا نور معلوم ہورہا تھا۔ ہر شخص نے اپنے قلب میں عجیب کیف محسوس کیا اور احقر نے بھی اپنے قلب میں ایسا انشراح اور نور محسوس کیا جو بیان سے باہر ہے۔ اب احقر نے ارادہ کرلیا ہے کہ اپنی مجالس میں دینی کتب سُنانے یا کچھ وعظ یا ملفوظاتِ اکابر سنانے کے ساتھ ساتھ ہر مرتبہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں سے ایک یا دو یا تین سنتیں ضرور ان شاء اللہ تعالیٰ یاد کرائے گا۔ اور احقر نے اپنے ہر دوست شریکِ مجلس سے یہ گزارش بھی کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں اور اپنے احباب کو بھی یاد کرائیں جو آج سیکھا ہے۔ اس طرح سنّتوں کا احیا اور ان کی نشر و اشاعت میں بڑی مدد ملے گی۔ نیز اپنے مدرسے کے بچوں میں بھی ان شاء اللہ تعالیٰ اسی طور سے یہ کام کیا جائے گا۔ مسجد میں داخل ہونے کی پانچ سنتیں یہ ہیں: ۱) بِسْمِ اللہِ کہنا۔؎ ۲) اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ کہنا۔؎ ۳) داہنا پاؤں مسجد میں داخل کرنا۔؎ ------------------------------