مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ارے اس سے کشتی تو ہے عمر بھر کی کبھی وہ دبالے کبھی تو دبالے جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی بہرحال کوشش کو عاشق نہ چھوڑے یہ رشتہ محبت کا قائم ہی رکھے جو سو بار ٹوٹے تو سو بار جوڑے چار شرطیں لازمی ہیں استفادہ کے لیے اطلاع و اتباع و اعتقاد و انقیاد ۶۲) ارشاد فرمایا کہ توبہ کرنے والا ایسا ہوجاتا ہے جیسےکہ اس نے گناہ کیا ہی نہ تھا۔ اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّاذَنْبَ لَہٗ؎ پس قیامت کے دن اگر کاملین میں نہ ہو گے تو تائبین میں ہونا بھی بڑی دولت ہے۔ لہٰذا توبہ کا اہتمام بہت ضروری ہے۔ اور توبہ کے وقت اس گناہ کے ترک کا قوی ارادہ کرلے اور خدائے تعالیٰ سے استقامت کی دُعا بھی کرے۔ ۶۳) ارشاد فرمایا کہ ہمارے حضرات نے اب چشتیت اور نقشبندیت کو جمع کردیا ہے کیوں کہ عمریں کم ہیں تحلیہ بالذکر کے ساتھ تخلیہ من الاخلاق الرذیلہ بھی کرتے رہتے ہیں۔اور حضرات نقشبندیہ پہلے ذکر بتاتے ہیں اخلاق کی اصلاح بعد میں کراتے ہیں۔ اور ہمارے حضرات ذکر اور اصلاحِ اخلاق ساتھ ساتھ شروع کردیتے ہیں اس سے سلوک جلد طے ہوجاتا ہے۔ ۶۴) ارشاد فرمایا کہ جب کار اسٹارٹ نہیں ہوتی تو بیٹری چارج کراتے ہیں اسی طرح جب دین کی کار یعنی قلب کی ہمّت کمزور ہوجانے سے نہ چلے تو کسی اللہ والے سے اس کی بیٹری چارج کرالو پھر چلنے لگے گی۔ ------------------------------