مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ہوئی اور قوتِ روح سے طبیعت کو قوت پہنچی اور قوتِ طبیعت سے مرض دفع ہوا۔ جیسا کہ اطباء نے لکھا ہے دراصل دوائیں دافعِ مرض نہیں ہیں بلکہ خود طبیعتِ انسانیہ مدافعت کرتی ہے اور دواؤں سے طبیعت کی صرف تقویت مقصود ہوتی ہے۔ ۵۳) ارشاد فرمایا کہ جب تدبیر کرواس پر بھروسہ مت کرو۔ سرخ بتی گاڑی نہیں روکتی اس کے پیچھے حکم حکومت کا ہوتا ہے۔حضرت شاہ عبدالقدوس گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نے شاہِ دہلی کے پاس کسی کی سفارش اس انداز سے تحریر فرمائی: حَامِدًا وَّمُصَلِّیًا۔ رَفَعْتُ اَمْرَہٗ اِلَی اللہِ ثُمَّ اِلَیْکَ، اِنْ اَعْطَیْتَہٗ فَالْمُعْطِیْ ھُوَ اللہُ وَاَنْتَ الْمَشْکُوْرُ، وَاِنْ مَنَعْتَہٗ فَالْمَانِعُ ھُوَ اللہُ وَاَنْتَ الْمَعْذُوْ رُ وَالسَّلَامُ میں نے ان کا معاملہ اوّلاً اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا پھر تدبیر کے طور پر آپ کو لکھتا ہوں اگر آپ نے ان کا کام کردیا تو دینے والا صرف اللہ ہے اور آپ کو اجر ملے گا۔ اور اگر نہیں دیا تو مانع صرف اللہ ہے اور آپ معذور۔ والسلام ۵۴)ارشاد فرمایا کہ ہم لوگ اپنے خیال سے اپنی قیمت زیادہ لگالیتے ہیں، اپنی قیمت سنّت کی کسوٹی پر لگائیے۔ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم بکری چَرالیتے تھے۔ دودھ بکری کا تھن سے نکال لیتے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فاخرانہ لباس پہننے سے انکار فرمادیا کہ اپنے نفس میں کچھ محسوس کیا اور فرمایا کہ نَحْنُ قَوْمٌ اَعَزَّنَا اللہُ بِالْاِسْلَامِ۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستر خوان پر کھانا گر گیا، اُٹھاکر کھالیا بعض غیر ممالک کے سفر ابھی تھے۔بعض لوگوں نے کہا کہ یہ لوگ کیا خیال کریں گے؟ فرمایا: ہم ان احمقوں کے سبب اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت کو نہیں چھوڑ سکتے۔ ۵۵)ارشاد فرمایا کہ جب مجھ سے کوئی متعدد مقاصد کے لیے دُعاؤں کے لیے کہتا ہے تو میں کہتا ہوں: اچھا سب لوگ اپنے سب مقاصد کا دل میں خیال کرلیں پھر دُعا کرتا ہوں کہ حق تعالیٰ آپ کے جمیع مقاصد پورے فرمائیں۔ کم وقت میں سب