مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
مراقبہ ہوا۔ اور محاسبہ یہ کہ کوئی وقت مثلاً سوتے وقت تنہا بیٹھ کر تمام دن کے اعمال یاد کرکے یوں خیال کرے کہ اس وقت میرا حساب ہورہا ہے اور میں جواب سے عاجز ہوجاتا ہوں۔ ۵) ایک ان میں توبہ و استغفار ہے۔ جب کوئی لغزش ہوجائے توقف نہ کرے۔ کسی وقت یا کسی چیز کا انتظار نہ کرے فوراً تنہائی میں جاکر سجدے میں گر کر خوب معذرت کرے۔ اور اگر رونا آوے روئے ورنہ رونے کی صورت ہی بنائے۔یہ پانچ چیزیں ہوئیں۔نمبر۱: صحبتِ علماء ۔نمبر۲: نمازِ پنجگانہ۔ نمبر۳ :قلتِ کلام و قلتِ مخالطت۔ نمبر۴:محاسبہ و مراقبہ۔ نمبر۵:تو بہ و استغفار۔ان شاء اللہ تعالیٰ ان تمام اُمورِ پنجگانہ کی پابندی سے جو کچھ مشکل بھی نہیں۔ تمام طاعات کا دروازہ کھل جائے گا۔ فصل دوسری معاصی کے بیان میں، ان کے بچنے سے بفضلہٖ تعالیٰ قریب قریب تمام معاصی سے نجات ہوجاتی ہے: ۱)ایک ان میں سے غیبت ہے۔ اس سے طرح طرح کے مفاسدِ دنیاوی و اخروی پیدا ہوتے ہیں جیسا کہ ظاہر ہے۔ اس میں آج کل بہت لوگ مبتلا ہیں۔ اس سے بچنے کا سہل طریقہ یہ ہے کہ بلا ضرورتِ شدیدہ نہ کسی کا تذکرہ کرے نہ سنے، نہ اچھا نہ بُرا۔ اپنے ضروری کاموں میں مشغول رہے۔ ذکر کرے تو اپنا ہی کرے۔ اپنا دھند ا کیا تھوڑا ہے جواوروں کے ذکر کی اس کو فرصت ملتی ہے۔ ۲)ایک ان میں سےظلم ہے، خواہ مالی یا جانی یا زبانی۔ مثلاً: کسی کا حق مار لیا قلیل یا کثیر، یا کسی کو ناحق تکلیف پہنچائی، یا کسی کی بے آبروئی کی۔ ۳) ایک ان میں سے اپنے کو بڑا سمجھنا اوروں کو حقیر سمجھنا ہے۔ ظلم و غیبت وغیرہ اسی مرض سے پیدا ہوتی ہیں۔ حقدوحسد وغضب وغیرہ۔ ۴) ایک ان میں سے غصہ ہے۔ کبھی نہیں یاد ہے کہ غصہ کرکے پچھتائے نہ ہوں، کیوں کہ حالتِ غضب میں قوتِ عقلیہ مغلوب ہوجاتی ہے، سو جو کام اس وقت ہوگا عقل کے خلاف ہی ہوگا جو بات ناگفتنی تھی وہ منہ سے نکل گئی، جو کام ناکردنی تھا وہ ہاتھ سے