مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
سے محبت نہیں فرماتے۔؎ ۳) ایک صحابی نے عذر کیا کہ مجبوراً میری تہبند ٹخنے سے نیچے کھسک جاتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا یہ عمل (اسبال) تمہارے عذر کے عیب سے زیادہ عیب دار ہے۔ اپنے تہبند کو او نچا کرو۔ دوسری روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت سے فرمایا: کیا تم کو میرے طریق سے رغبت نہیں ہے۔ (فتح الباری کتاب اللباس جلد دہم) توضیح: جو صاحبان پائجامہ کے نیچے بندھ جانے یا کھسک جانے یا عدمِ فخر و غیرہ کا عذر کردیتے ہیں ان کو انصاف سے اللہ تعالیٰ کا خوف پیشِ نظر رکھتے ہوئے خوب غور کرلینا چاہیے کہ بعض واقعی معذورین کے عذر کو خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاحظہ فرمانے کے باوجود قبول نہیں فرمایا اور اس فعل سے منع فرمایا۔ ( رسالہ نظام کانپور) زیرِ سرپرستی حضرت مولانا محمود حسن صاحب مفتی دارالعلوم دیوبند بابت ستمبر ۱۹۶۴ ء ۴) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یعنی ٹخنے کے نیچے جتنا حصہ پائجامہ کا لٹکا ہوگا وہ جہنم میں ہوگا۔؎ ------------------------------