مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
ساتھی کا نام اہل و عیال ہیں،نمبر سوم ساتھی کا نام اعمال ہے۔ بس اعمالِ صالحہ کی فکر مال اور اہل و عیال سب پر غالب ہونا چاہیے۔ ارشاد فرمایاکہ اگر ہر روز اشراق نہ پڑھیے تو جب توفیق ہوجاوے کسی وعظ کے بعد یا اور کسی وقت تو پڑھ لیجیے۔ اگر پلاؤ روز کھانے کی عادت نہ ہو تو جس دن ملے اُسی دن کھالیجیے۔ ارشاد فرمایاکہ بڑے دربار میں بڑی چیز مانگی جاتی ہے۔ سورۂ فاتحہ کے اندر حق تعالیٰ نےصراطِ مستقیم مانگنے کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ صراطِ مستقیم بڑی چیز ہے۔ اس کا ایک زینہ تو دنیا میں ہے دوسرا زینہ جنت میں ہے۔ پہلے ہی زینے سے سکون شروع ہوجاتا ہے۔ جیسا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ جس ریل میں سوار ہوا اُسی ریل میں ایک بڑے میاں غلطی سے سوار ہوگئے، ان کو دوسری ریل میں جانا تھا جب ریل چلنا شروع ہوگئی اور اتر نہ سکے اور ان کو یقین ہوگیا کہ یہ ریل میری منزل کی طرف نہیں جارہی ہے، غلط منزل کے راستے پر لگ جانے سے ان کی بے چینی دیکھ کر مجھے بڑی عبرت ہوئی ۔وہ بے چارے بات تک نہ کرتے تھے۔ ایسے غم زدہ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیادار نافرمان پریشان ہیں اور اہل اللہ سکون سے ہیں۔ ارشاد فرمایاکہ تدبیر کرنا ایسا ہے جیسا کہ بجلی کا بٹن دبادیا مگر پاور ہاؤس ہی سے روشنی آوے گی اسی طرح تدبیر کرکے حق تعالیٰ ہی سے کامیابی کی دعا کی جاوے، یہی حقیقت ہے اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ؎ ارشاد فرمایاکہ جس طرح جسم کی تربیت کے لیے کتنی انواع اقسام کی غذائیں ہیں اسی طرح روح کی ترقی و تربیت کے لیے بھی اگر اقسام اور انواع کی عبادتیں ہیں تو کیا اشکال ہے۔ ارشاد فرمایاکہ اگر بجلی فیل ہوجاتی ہے تو لاؤڈاسپیکر نماز میں نہیں لگاتے لیکن شریعت کےحکم سے اس کا لگانا نہیں چھوڑتے۔ حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ ------------------------------