مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
مفتیٔ اعظم پاکستان کا رسالہ اس مسئلے میں ضرور مطالعہ کرلینا چاہیے۔ نماز کا ہوجانا اور بات ہے مگر اس کا استعمال جائز نہیں۔ ارشاد فرمایاکہ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک ر سالہ ’’جزاء الاعمال ‘‘ہے،سترہ قسم کے نقصانات اس کے اندر گناہوں کے بیان کیے گئے ہیں۔ اس رسالے کو کثرت سے سننا اور سنانا چاہیے۔ حقوق العباد کو بڑی اہمیت ہے۔حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے آخری وقت یہ وصیت فرمائی تھی ؎ کسی کو اگر میں نے مارا بھی ہو بُری بات کہہ کر پکارا بھی ہو وہ آج آ کر مجھ سے لے انتقام قیامت کے دن پہ نہ رکھے یہ کام کہ خجلت بروزِ قیامت نہ ہو خدا پاس مجھ کو ندامت نہ ہو ارشاد فرمایا کہ اگر محمد علی کلے سنکھیا کھالیں تو کیا ان کی پہلوانی باقی رہے گی؟ سب مرغی انڈوں کی طاقت اس کے زہر سے غائب ہوجاوے گی۔ پس اعمالِ صالحہ کے اہتمام کے ساتھ گناہوں کے زہر سے بچنے کا اہتمام نہایت ضروری ہے ۔ناظرینِ کرام سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو قبول و نافع فرمائیں، آمین۔ المرتّب والجامع محمد اختر عفا اللہ عنہ ۱۶؍جمادی الاولیٰ ۱۳۹۹ھ