مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
منع فرمایا گیا ۔ہر گز ہر گز کوئی شخص بائیں ہاتھ سے کھانا نہ کھاوے۔ بظاہر تو معمولی بات معلوم ہوتی ہے مگرچوں کہ اس صورت سے شیطان کھاتا ہے پس اس عملِ شیطانی کی صورت کی نقل سے اس کی سیرت بھی منتقل ہوجاوے گی اور پھر شیطانی اثرات حُبِّ جاہ، بڑوں پر اعتراضات، بداعمالی اور حسد کی بیماری شروع ہوجاوے گی۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ میں چھوٹی چھوٹی چیزوں پر گرفت کرتا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بظاہر تو یہ چیزیں چھوٹی ہوتی ہیں مگر ان کے اسبابِ باطن میں تکبر اور جاہ اور عجب اور خودرائی جیسے مہلک امراض پوشیدہ ہوتے ہیں،اور اہلِ علم کی وقعت اور ان کا اکرام نہیں ہوتا ہے یا بے فکری کا مرض ہوتاہے۔ ارشاد فرمایا کہ دنیا میں جب سفر کرتے ہیں تو دو ایک ساتھی بنالیتے ہیں تو بڑی راحت اور فرحت کے ساتھ سفر طے ہوتا ہے اور دل کو تقویت بھی رہتی ہے، اس طرح آخرت کے لیے صالحین سے تعلقات اورا ن کی صحبتوں کی برکت سے آخرت کا سفر (سلوک) راحت سے طے ہوتا ہے اور تقویت رہتی ہے۔ احقرسے فرمایا کہ ملفوظات کی طباعت میں اگر مضامین کا تکرار ہوجاوے یعنی ایک ہی مضمون بار بار دو تین مرتبہ بھی آجاوے تو کیا مضایقہ ہے، نصیحت میں یہ تکرار مطلوب ہوتا ہے۔ دیکھو قرآنِ پاک بار بار مضامین کے تکرار سے معمور ہے ،کیوں کہ موعظت اور نصیحت ہے۔ ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب نے کہا کہ آپ کے ساتھ سامانِ سفر بہت ہوتا ہے۔میں نےعرض کیا کہ مگرراحت بھی تو بہت ملتی ہے۔ سامان کی مشقت اور راحت کا توازن کرلیا جاوے۔ ارشاد فرمایاکہ اگر آپ کے تین دوست ہوں ایک تو کہتا ہے کہ میری وفاداری اور ساتھ ہونا اسی وقت تک ہے جب تک آپ کے جسم میں جان ہے، دوسرا کہتا ہے میں قبرستان تک ساتھ دوں گا، تیسرا کہتا ہے میں قبر کے اندر بھی ساتھ دوں گا تو آپ کس دوست کو زیادہ پسند کریں گے؟ نمبر اوّل ساتھی کا نام مال ہے، نمبر دوم