مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
احقر جامع عرض کرتا ہے جب حضرتِ اقدس نے ۲۰ محرم ۱۳۹۹ھ مطابق ۲۱؍دسمبر ۱۹۷۸ء کو گلشنِ اقبال بلاک نمبر۲؍نزد جامع مسجد احسن احقر کے مدرسہ اور خانقاہِ امدادیہ اشرفیہ کی بنیاد ڈالی تو ارشادفرمایا کہ آہستہ آہستہ تدریجی تعمیر اور ترقی سے ایک نفع یہ بھی ہوتا ہے کہ آدمی حاسدین کے حسد سے محفوظ رہتا ہے۔ ارشاد فرمایا کہ ہر مدرسے میں دو کنستر ہونا چاہئیں:ایک میں گرے ہوئے کاغذ کے ٹکڑوں کو جمع کرتا رہے کیوں کہ کاغذ آلۂ علم ہونے سے واجب الاحترام ہے، دوسرے کنستر میں کوڑا جمع کرتا رہے۔ ارشاد فرمایا کہ بخلِ شرعی تو مذموم ہے کہ جائز و ناجائز کی فکر نہ ہو اور واجبات نہ ادا کرتا ہو،لیکن بخلِ لغوی مطلوب ہے۔اس زمانے میں کچھ مال بھی ہونا مطلوب ہے تاکہ جمعیتِ قلب رہے، البتہ مال سے قلبی لگاؤ نہ رہے۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ بدنظری کی ظلمت صرف استغفار سے نہیں جاتی جب تک کہ کئی بار بدنظری کے مواقع پر نظر کی حفاظت کا مجاہدہ نہ کرے۔ ارشاد فرمایا کہ بعض گھرانے ایسے ہیں کہ چار بھائی ایک گھر میں رہتے ہیں مگر شرعی پردے کا اہتمام ہے،آواز دے کر گھر میں داخل ہوتے ہیں تاکہ جو نامحرم ہو چہرہ چھپالے۔ ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے عرض کیا: میری نگاہ نامحرم پر اُٹھ جاتی ہے۔ فرمایا: اگر اس کے باپ اور بھائی ساتھ ہوں کیا اس وقت بھی اٹھ جاوے گی؟ کہا: نہیں ۔ فرمایا: تو حق تعالیٰ کے خوف سے کیوں نگاہ نیچی نہیں کرتے؟ ارشاد فرمایا کہ جب دنیا کے کاموں کو اکیلے نہیں کرپاتے تو دوسروں سے امداد طلب کرتے ہیں آخرت کے معاملے میں یہی قاعدہ اہل اللہ کی محبت میں بھی حاضری کے لیے سوچ لینا چاہیے۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر دس جائز