مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
خواہش ہوں تو چھ پر عمل کرے چار پر عمل نہ کرے کیوں کہ اگر ہر جائز خواہش کو پورا کرے گا تو ناجائز خواہش پر بھی بریک فیل ہوجاوے گی۔ ارشاد فرمایا کہ حضرتِ اقدس تھانوی رحمۃ اللہ علیہفرمایا کرتے تھے کہ میں مشایخ کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ اپنے کو مستقل نہسمجھیں، دوسرے مشایخ سے مشورہ لیتے رہا کریں، اور اگر بڑے نہ رہیں تو اپنے چھوٹوں ہی سے مشورہ طلب کرلیا کریں۔ ارشاد فرمایا کہ ایک شخص نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کو لکھا کہ میں جیسی حالت چاہتا ہوں ویسی حالت ہماری نہیں ہوتی۔تحریر فرمایا کہ وہ دن ماتم کا ہوگا جس دن آپ یہ سمجھیں گے کہ آج میری حالت میری مرضی کے مطابق ہوگئی۔ ارشاد فرمایا کہ کھانے کے وقت کسی رنج و فکر کی بات نہ کریں اور نہ کسی حادثہ اور غم کی خبر دیں اسی طرح پائخانہ پیشاب اور قے اور کسی ایسی چیز کا ذکر نہ کریں جس کو سُن کر طبیعت میں کراہت اور متلی کا رحجان پیدا ہو ۔علماء نے تو کھانے کے وقت سلام تک کو منع کیا ہے کہ اچانک جواب دینے میں کہیں لقمہ ہوا کی نالی میں پھنس کر موت کا سبب نہ ہوجاوے ۔اسی طرح ایسے مسائل اور علوم کا بھی ذکر نہ چھیڑیں جس میں دماغ کو فکر اور مشغولی ہو، البتہ سرسری لطیفے اور ہلکے درجے کی خوش مزاجی میں مضایقہ نہیں بلکہ مفید اور معینِ ہضم ہے۔ ارشاد فرمایا کہ حدیثِ پاک میں وارد ہے کہ صحت کی نعمت مال داری کی نعمت سے افضل ہے۔ ارشاد فرمایا کہ پردۂ شرعی کااہتمام نہایت ضروری ہے خواہ کتنا ہی دل صاف اور نظر پاک ہو لیکن بجلی (شہوت کا کرنٹ) آتے دیر نہیں لگتی۔ ارشاد فرمایا کہ پرانے ڈرائیور سے بھی ایکسیڈنٹ ہوتا ہے ذرا چوکا اور گرا پرانے اہلِ علم اور اہلِ دین بھی جب اپنے نفس کی نگرانی سے ذرا بے فکر ہوئے حُبِِّ جاہ اور حُبِِّ مال میں مبتلا ہوگئے،البتہ پیرِ کامل کا پیر جس کی گردن پر ہوتا ہے وہ محفوظ رہتا ہے۔جس طرح کار کی بریک پر جب تک ڈرائیور کا پاؤں ہوتا ہے کار تصادم سے محفوظ رہتی ہے۔اور یہی لوگ حقّانی عالم کہلاتے ہیں۔کیااگر کسی عالم کے بچپن میں تکبر اور