مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
صحت تو خراب نہیں؟ عرض کیا: میری صحت تو ٹھیک ہے اور شادی ابھی نہیں ہوئی ہے۔ تو غصّے سے فرمایا کہ پھر اولاد کے لیے کیوں دُعا کرتا ہے کیا تیرے پیٹ سے بچہہوگا؟ ارشاد فرمایا کہ ایک خاتون رئیس گھرانے کی آئی تھیں اور کہنے لگیں: راحت کے تمام اسباب ہیں مگر قلب کو سکون نہیں ملتا۔ میں نے اُ سے کہا کہ ’’راحت القلوب‘‘ کا وعظ مطالعے میں رکھیے،اوریاحیُّ یا قیومسو مرتبہ پڑھ لیا کریں اور اکثر اوقات پڑھتی رہیں جس قدر ہوسکے۔ ارشاد فرمایا کہ بعد نمازِ فجر بعد نمازِ مغرب سورۂ اخلاص تین بار سورۂ فلق تین بار سورۂ ناس تین بار دفعِ ضرر کے لیے مجرب ہے۔ دشمن اور حاسدین کے شر سے حفاظت رہے گی۔ ارشاد فرمایا کہ رزق کی تنگی دفع کرنے کے لیے تین سو آٹھ مرتبہ حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ پڑھ لیا کریں اور ہر فرض نماز کے بعد اور جمعہ کے دن مغرب سے کچھ قبل دُعا کی قبولیت کا وقت ہے خوب دُعا کرے۔ دل کو حاضر کرے،کیوں کہ دُعا دل کی پکار کا نام ہے۔ ارشاد فرمایا کہ جو چھوٹا اپنے بڑے کا دل مکدّر کرتا ہے اس کے فیض سے محروم ہوجاتا ہے۔ ارشاد فرمایا کہ بعض دفعہ تیز رفتار خرگوش منزل سے رہ گیا اور کچھوا سُست رفتاری سے مسلسل چلتے رہنے سے منزل تک پہنچ گیا ۔کسی کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔ ارشاد فرمایا کہ منہ پر تعریف کرنا بھی گناہ ہے اس کو تو آج کل گناہ ہی نہیں سمجھا جاتا، البتہ دو شرطوں سے منہ پر تعریف کرنا جائز ہوگا: ۱)جس کی تعریف کی جاوے اس کو تکبر اور عجب کے ضرر کا اندیشہ نہ ہو یعنی اسے عبدیت اور فنائیت کے مقام پر رسوخ حاصل ہوگیا ہو۔۲)اس کی حوصلہ افزائی اور دوسروں کو ترغیب مقصود ہو۔ ارشاد فرمایا کہ زبان ۳۲ دانتوں سے گھری ہوئی ہے لیکن اگر حد سے تجاوز نہ کرے تو صحیح و سالم رہتی ہے اور اگر حد سے تجاوز کرے تو دانت سے پس جاوے گی۔