مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
ارشاد فرمایاکہ بعض لوگ مریض کے مرض کے مطابق علاج کرتے ہیں اور بعض لوگ مریض کی مرضی کے مطابق علاج کرتے ہیں۔ بس محقق اور سچے پیر مرض کے مطابق علاج کرتے ہیں اور اناڑی اور لالچی پیر مریض کی مرضی دیکھتے ہیں کہ کہیں بھاگ نہ جائے اور تعداد میں کمی نہ ہوجاوے۔ ارشاد فرمایاکہ ایک صاحب نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا کہ آپ فلاں کام سے کیوں منع کرتے ہیں فلاں عالم تو جائز کہتے ہیں؟ فرمایا کہ جائز کہنے والے سے بھی کبھی دریافت کیا کہ آپ کیوں جائز کہتے ہیں؟چوں کہ وہ اپنے نفس کے مطابق ہے اس لیے قبول کرلیا اور جو بات نفس کے خلاف ہے وہاں اعتراض ہے۔ تو امام اپنے نفس کو بنایا ہے۔ ورنہ جن جن باتوں میں دونوں عالموں کا اتفاق ہے ان پر تو عمل کرنا شروع کردیتے،مثلاً داڑھی رکھنا دونوں کے نزدیک واجب ہے اس پر عمل کرکے دکھائیں پھر اختلاف کو بہانہ بنائیں۔ ارشاد فرمایاکہ ہر مشکل کے حل کےلیے یَالَطِیْفُ ایک ہزار ایک سو گیارہ مرتبہ چالیس دن پڑھیں اور اوّل آخر درود شریف گیارہ۔گیارہ بار پڑھیں۔ ارشاد فرمایا کہ اولاد نرینہ (لڑکا) ہونے کے لیے رَبِّ ھَبْ لِیْ وَلِیًّاایک سوپانچ مرتبہ ایک نماز کے بعد یا ہر نماز بعد پڑھ لیا کریں۔ ارشاد فرمایا کہ اولاد عطا ہونے کے لیے سولہ خانے بناکر اس کے ہر خانے میں یابَدُوح پلیٹ میں زعفران کے رنگ سے ہر روز لکھ کر پانی سے دھوکر شوہر اور بیوی کو پلائیں۔چالیس دن کا عمل کریں۔ ارشاد فرمایا کہ لڑکیوں کے رشتے کے لیے یَا لَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ گیارہ۔گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ چالیس دن کا عمل بار بار کریں۔ ارشاد فرمایا کہ دُعا کا حاصل نزولِ رحمتِ خاصہ ہے، خواہ کسی نوع سے ہو۔ اور شرائط ِقبولیت کا بھی خیال رہے ۔شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے دو سال تک دُعا کرائی کہ مجھے اولاد ہو۔آپ نے ایک دن دریافت کیا کہ تمہاری صحت اور تمہاری بیوی کی