مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
محبت اور خشیت کا کیا طریقہ ہے؟ اہلِ محبت اور اہل ِخشیت سے تعلق اور ان کی صحبت میں آنا جانا۔ حق تعالیٰ کے احسانات کو سوچنا اور کم از کم تین سو مرتبہ درود شریف، سو مرتبہ کلمہ شریف اور تلاوت مع الصحت کا اہتمام ۔جو کام کریں اہلِ علم سے دریافت کرلیں یا معتبر کتابوں سے معلوم کریں۔ ارشاد فرمایا کہ وعظ کے بعد مصافحہ کیوں کرتے ہو؟ ایک شخص نے کہا: محبت سے مصافحہ کرتے ہیں۔ فرمایا :نہیں! یہ وعظ کا مصافحہ نہیں بلکہ ملاقات کا مصافحہ ہے۔ ارشاد فرمایا کہ مسجد میں کوئی ذکر کررہا ہے کوئی تلاوت کررہا ہے اس وقت سلام نہ کرنا چاہیے۔ ارشاد فرمایا کہ جب امام کا جمعہ کے دن منبر پر خطبہ کے لیے آنے کے بعد کلام وصلوٰۃ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سب غیر امام کے لیے ممنوع ہوجاتا ہے تومؤذن یا خادم کا لاؤڈ اسپیکر کی درستی اور امام کے مقابل اس کو کھڑا کرنا کیسے جائز ہوگا؟ ارشاد فرمایا کہ مساجد میں خوشبودار پینٹ جائز ہے،مگر عوام میں یہ رواج پڑجاوے گا اور وہ پھر نہ دیکھیں گے کہ پینٹ خوشبودار تھا یا بدبو دار تھا۔ پس وہ جائز جو سببِ حرام بن جاوے اور عوام کی بدعملی کا سبب ہوجاوے اس کو ممنوع کہا جاوے گا۔ (نوٹ) سواری آگئی تھی مگر اطلاع نہ کی گئی تھی اس کوتاہی پر تنبیہ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جب کار آگئی تھی تو اطلاع کردینی تھی۔ ارشاد فرمایا کہ حالات ناموافق آزمایش کے لیے ہوتے ہیں۔امتحان سے مقصود کبھی اس کے حالات کا اندازہ لیناہوتا ہے اور کبھی جانتے ہوئےبھی امتحان لیتے ہیں تاکہ دوسروں پر اس کا مقام ظاہر ہوکہ ہمارے بندے ایسے بھی ہیں جو مصائب میں بھی ہماری بندگی پر قائم رہتے ہیں۔حلوا کھاکر دوست بننے والے تو بہت ہیں مگر جو لڑکا باپ کی ڈانٹ کھاکر بھی نہ بھاگے وہ لائق ہے۔حق تعالیٰ امتحان لیتے ہیں اور امتحان میں پاس ہونے کی تدبیر بھی ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کوئی رنج کی بات محسوس ہو تو یہ پڑھو:اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ اس میں تسلی کردی گئی کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کے مملوک ہیں اور مالک کو