مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۳۴)ارشاد فرمایا کہ بعض نادان لوگ تھرڈ کلاس کے ڈبے میں باوجود فرسٹ کلاس کے ٹکٹ لینے کے بیٹھ رہے تھے اور دل میں یہ دلیل قائم کی کہ تھرڈ کلاس کےڈبے پر تین نمبر ہیں IIIاور فرسٹ کلاس والے ڈبے پر صرف ایک نمبر I ہے۔ اسی طرح بعض لوگ سنت کی قدر نہیں کرتے، بدعات کے اضافے کو زیادہ دین سمجھ کر کرتے ہیں،کاش! یہ لوگ اہلِ علم سے رُجوع کرتے۔ یہ مثال میں دُعائے جہری پر دیا کرتا ہوں کہ سنت طریقہ دُعائے سرّی کا ہے اور جہری کا صرف جواز ہے وہ بھی بعض شرائط سے،لیکن آج کل عوام کے خوف سے اماموں نے بھی اصل سنت کو ترک کر رکھا ہے اور دُعا جہری کا التزام کر رکھا ہے۔ ۳۵) ارشاد فرمایا کہ ایک مسجد میں نماز کے بعد جب دُعا مانگنے لگا تو کسی مقتدی نے زور سے آمین کہا۔ میں نے کہا کہ کیوں بھائی! جب میں نے سورۂ فاتحہ میں ضالین پڑھا تھا تو آپ نے زور سے آمین کیوں نہیں کہا؟ کچھ لوگوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ حنفی ہیں زور سے آمین تو شافعی کہتے ہیں، پھر میں نے کہا: تو بھائی! آپ لوگ نماز کے اندر تو حنفی ہوتے ہیں اور نماز کے باہر شافعی ہوجاتے ہیں۔ تو بات سمجھ میں آگئی۔ دراصل بعض مجبور یوں سے اس کو کسی نے شروع کردیا۔ پس اس کو دین کا جز بنادیا۔ امام کے دُعا ختم ہونے کا اگر پتا نہ چلا اور آپ نے کچھ دیر اور دُعا مانگ لی تو کیا نقصان ہوگیا! ۳۶)ارشاد فرمایا کہ جب کسی سے ایذا پہنچے تسبیح و تحمید میں لگنے کا حکم ہے، اس علاج کی حقیقت یہ ہے کہ توجہ اُدھر سے ہٹالی جائے، اور توجہ کا فردِ کامل توجہ الی اللہ ہے۔ اس کی برکت سے ان شاء اللہ تعالیٰ تنگی و پریشانی ختم ہوجاوےگی۔ ۳۷) ارشاد فرمایا کہ بے پردگی بڑھتی جارہی ہے اس منکر کی اصلاح کی بڑی فکر کی ضرورت ہے۔ کیوں صاحب! جب آپ لوگ ایک پاؤ گوشت خریدتے ہیں تو اس کو چُھپاکر کیوں لے جاتے ہیں تاکہ چیل نہ اُڑالے جائے، اور سو روپے کے نوٹ کو اندر کی جیب میں سینے کے ساتھ کیوں رکھتے ہیں تاکہ جیب کترا نہ اُڑا لے جائے، اور روٹی کو ڈھک کر کیوں رکھتے ہیں تاکہ چوہا نہ لے جائے۔ اچھا صاحب! یہ بتائیے