مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اسی طرح اپنا حق طلب کرتے وقت صاحبِ معاملہ کے سامنے جب جائےتو یَاسُبُّوْحُ یَا قُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُیَا وَدُوْدُ پڑھ کر جائے اور سامنے بھی آہستہ آہستہ پڑھتا رہے۔کرایہ لینے جائے یا جس سے کام ہو اس کے سامنے اس کو پڑھنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا دل نرم ہوئے گا۔ ۲۹) ارشاد فرمایا کہ جو شخص ڈیوٹی پر ہوتا ہے تو اس کے کھانے اور بیت الخلا جانے پر بھی تنخواہ ملتی ہے، اسی طرح جو نماز روزے کے فرائض صحیح طور پر انجام دیتا ہے اس کا کھانا پینا، سونا، جاگنا، پیشاب پائخانہ کرنا سب ثواب اور اجر کا باعث ہوتا ہے کیوں کہ یہ ڈیوٹی پر ہے۔ ۳۰) ارشاد فرمایا کہ حافظ تو دس آدمیوں کو بخشوائے گا اور شہید ستّر آدمیوں کو بخشوائے گا۔ ۳۱) ارشاد فرمایا کہ ناگوار اُمور پر صبر کرنے سے اور ثواب کی اُمید رکھنے سے قلب پر پریشانی نہیں رہتی۔ ڈاکٹر انجیکشن لگاتا ہے اور اس کو فیس بھی دیتے ہیں کیوں کہ اس کی حکمت پر نظر ہے، اور اگر دوسرا آدمی سوئی چبھوکر فیس مانگے تو اس کو آپ کیا دیں گے؟ ۳۲) ارشاد فرمایا کہ جیسا ٹکٹ ہوتا ہے اسی طرح کا اس کا ویٹنگ روم ہوتا ہے پس عالمِ برزخ ہر شخص کا اس کے اعمال کے مطابق ہوگا۔ ۳۳) ارشاد فرمایا کہ ایک شخص صرف لنگوٹی باندھے فرسٹ کلاس میں گھسے تو لوگ اس کو دھکے دیں گے اور جب وہ زبردستی طاقت سے بیٹھ جائے گا تو ٹی ٹی کو بلائیں گے۔ ٹی ٹی نے آتے ہی ٹکٹ کا سوال کیا اور اس نے لنگوٹی سے ٹکٹ فرسٹ کلاس کا نکال کر دکھادیا تو اب سب مجبور ہوگئے، مگر سردی گرمی کھانے کی تکلیف ذلت و رُسوائی سے یہ منزلِ وطن تک پہنچے گا۔ اسی طرح جس کے پاس ایمان کا ٹکٹ ہوگا اور اعمالِ صالحہ کا سامان نہ ہوگاتو جنت تک پہنچے گا مگرذلت و پریشانی سے، اور سزا کی تکالیف برداشت کرکے داخل ہوگا۔