مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
اِنَّ لِلہِ مَااَخَذَ وَلِلہِ مَااَعْطٰی؎ جب کوئی چیز لی جائے تو یہ سوچے کہ عطا کی فہرست کتنی لمبی ہے۔ علامہ عبدالوہاب شعرانی رحمۃ اللہ علیہ کے مشایخ میں سے کسی کا واقعہ ہے کہ ان کے پاس ایک صاحب آئے، ان کے پیر میں زخم تھا۔ فرمایا: شکر کرو۔ کہا: کس بات کا شکر کروں؟ فرمایا: اس بات پر شکر کرو کہ یہ زخم جو پیر میں ہے پیٹ میں نہیں ہے، آنکھ میں نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ربّ العالمین، رحمٰن، رحیم، مالک، ناصر، ولی، کریم، قادر، حاکم، حکیم کا مراقبہ کرے۔ ہم نے اللہ تعالیٰ کے ان ناموں کو اپنے مدرسے کے بچوں کو بھی یاد کرادیا ہے۔ ان اسماء کا مراقبہ رکھے تو کبھی پریشا نی نہ ہو۔ حضرت خواجہ صاحب فرماتے ہیں ؎ مالک ہے جو چاہے کرے تصرف کیا وجہ کسی بھی فکر کی ہے بیٹھا ہوں میں مطمئن کہ یارب حاکم بھی ہے تو حکیم بھی ہے حضرت رومی نے اس کو فرمایا ہے ؎ چوں کہ قبض آید تو در وے بسط بیں تازہ باش و چیں میفگن بر جبیں اگر تمہارے اوپر قبض آئے تو اس میں بھی بسط دیکھو اور خوش رہو ہر حال میں پیشانی پر شکن بھی نہ آئے۔ حضرت خواجہ صاحب اسی کو فرماتے ہیں ؎ ------------------------------