مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
پاک کی تلاوت نہ کی جائے۔ ۳۰۹۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ دو کام کرلو تو میں ذمہ لیتا ہوں وصول الی اللہ کا:(۱)گناہوں سے حفاظت (۲)کم بولنا اور ذکر کے لیے خلوت کا اہتمام۔ اور دو چیزوں سے بہت بچے: عورتوں سے اور اَمردوں سے (لڑکوں سے) ۔ ۳۱۰۔ ارشاد فرمایا کہ اپنے نفس کے ساتھ سوءِ ظن رکھے اور دوسروں کے ساتھ حسنِ ظن رکھے، مگر معاملہ آج برعکس ہے کہ اپنے ساتھ حُسنِ ظن اور دوسرے کے ساتھ سوءِظن رکھتے ہیں۔ ۳۱۱۔ ہر شخص اپنی قیمت خود ہی لگالیتا ہے اور اپنی حیثیت سے زیادہ لگالیتا ہے پھر جب اس کے خلاف لوگوں سے اپنے ساتھ معاملہ پاتا ہے تو شکوہ اور غیبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ ۳۱۲۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت مفتی رشید احمد صاحب دامت برکاتہم کو والا نامہ تحریر فرمایا: آج کل اہلِ علم حضرات میں بھی تین باتوں کا اہتمام نہیں پارہا ہوں الّاماشاء اللہ! آپ بھی ان کا خیال فرمائیں بالخصوص طلبائے کرام کے اندر نگرانی فرمائیں: ۱)اذان کا جواب دینے کا اہتمام نہ رہا۔ ۲)نیت کے وقت ہتھیلی اور انگلیوں کو قبلہ رُو نہیں رکھتے۔ ۳) ہاتھوں کو ناف کے نیچے نہیں باندھتے۔ ۳۱۳۔ ارشاد فرمایا کہ ہم نے اپنے بچوں کو اسمائے حسنیٰ یاد کراناشروع کرادیا ہے اور اس کے معانی کو بھی یاد کرایا ہے اب تک ۷۵ اسماء کو یاد کرلیا ہے اس سے حق تعالیٰ کی عظمت و معرفت پیدا ہوگی۔ اور جو حاجت پیش ہوگی اس نام کے واسطے سے دعا کی توفیق ہوگی۔ ۳۱۴۔ ارشاد فرمایا کہ پہلے اپنا دل ذکر کے نور سے منوّر کرے پھر دین کی خدمت میں لگے ؎