مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
شریک ہونا چاہیے۔ ۳۰۳۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ کوئی رقم کسی سے لے تو دوبارہ گن لے مگر اس نیت سے کہ کہیں شاید زیادہ نہ دے دیے ہوں کیوں کہ کم دینے کا گمان کرنا بدگمانی ہے۔ ۳۰۴۔ ارشاد فرمایا کہ علامہ امام عبدالوہاب شعرانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ جب آدمی کچھ ذکر و طاعت میں لگتا ہے تو سمجھتا ہے کہ میں شیطان سے خلاصی پا گیا، مگر یہ خیال غلط ہے۔ جب غافل اور فاسق تھا اور نیکیوں سے خالی تھا تو شیطان کو اس کے پاس آنے کی کیا ضرورت تھی اب آئے گا کہ اس کی صلاحیت میں ترقی ہورہی ہے۔ جب مال زیادہ ہوتا ہے تب ہی تو اس کے پاس چور آتا ہے ۔ ایک رافضی نے ایک سنّی سے کہا کہ جتنے فتنے دعوائے نبوت وغیرہ کے اُٹھتے ہیں سنیوں میں ہوتے ہیں۔ اس نے جواب دیا کہ شیعوں کو تو شیطا ن نے اپنی راہ میں اعلیٰ مقام پر پہنچادیا ہے۔ اس لیے ان سے مطمئن ہے اور سنیّوں کے پیچھے پڑا رہتا ہے کہ ان کو بھی گمراہ کردوں۔ ۳۰۵۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ چلتے پھرتے ذکر و تسبیح میں لگے رہے،خالی وقت میں تسبیح ہاتھ میں رکھیے اس سے ذکر کی توفیق ہوجاتی ہے۔ ۳۰۶۔ ارشاد فرمایاکہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ برکت کے معنیٰ کثیر النفع ہے۔ جو شے کثیر النفع ہو اس کو مبارک کہہ سکتے ہیں۔ ۳۰۷۔ ارشاد فرمایاکہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے ہم کو گناہ اس طرح لذیذ معلوم ہوتے ہیں جس طرح سانپ کے کاٹے کو نیم کی پتی لذیذ معلوم ہوتی ہے، لیکن جب زہر کا اثر ختم ہوجاتا ہے تو پھر نیم کی پتی تلخ معلوم ہوتی ہے۔ دنیا کی محبت اور آخرت سے بے فکری کا زہر ہر گناہ کو لذیذ کردیتا ہے۔ ۳۰۸۔ ارشاد فرمایاکہ جب تک میت کو غسل نہ دیا جائے اس کے پاس قرآنِ