مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
۲۹۶۔ ارشاد فرمایا کہ ایک بزرگ نے شکر خریدا دوکان پر سے چیونٹی بھی اُسی پڑیا پر آگئی، واپس گئے۔ دوکان پر اس کو پہنچادیا کہ اپنے رفیقوں سے جدائی میں تکلیف نہ ہو۔ ۲۹۷۔ ارشاد فرمایا کہ گُم شدہ چیز یا جانور یا انسان کی واپسی کے لیے یہ وظیفہ مجرب ہے۔ حضرت ڈاکٹر محمد عبدالحی رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ کو عطا فرمایا:دو رکعت نمازِ حاجت پڑھ کر پھر سورۂ اخلاص پانچ مرتبہ مع سورۂ فاتحہ اوّل آخر درود شریف پڑھے پھر یاحیّ یا قیوم پانچ سو مرتبہ پڑھے اور دُعا کرے۔ ۲۹۸۔ ارشاد فرمایا کہ وعظ کے بعد مصافحہ اگر رخصت کا ہے تو صحیح ہے اور اگر وعظ کا مصافحہ ہے تو خلافِ سنت ہے جس طرح نماز کے بعد مصافحہ خلافِ سنت ہے۔ لہٰذا مصافحہ کرنے والوں کو آگاہ کردیا جاوے کہ یہ مصافحہ ملاقات کا ہے۔ ۲۹۹۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شراب پینے والوں پر حد جاری فرمائی۔ حالاں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اور حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں حد نہ جاری ہوئی تھی۔ پس اسی طرح اس زمانے میں میری سختی اور محاسبہ کے بدون کام مشکل تھا حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں کام برکت سے چلتا تھا۔ ۳۰۰۔ ارشاد فرمایا کہ اگر مجلس میں تاخیر ہو تو ذکر یا تلاوت میں لگ جائے فضول گوئی میں نہ لگے۔ ۳۰۱۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بُر ا لکھنے والا لکھنا چھوڑ دے تو یہ کبھی اچھا لکھنے والا نہ بنے گا۔ پس ہر عملِ ناقص عملِ کامل کی بنیاد ہے۔ جو کچھ ہوسکے اُصول کے موافق عمل شروع کردے جی لگنے نہ لگنے کی پروا نہ کرے۔ ۳۰۲۔ ارشاد فرمایا کہ فتاویٰ عالمگیری میں یہ مسئلہ ہے کہ اگر وعظ ہورہا ہے اور کوئی ذکر کررہا ہے یا تلاوت کررہا ہے تو اسے ذکرو تلاوت ملتوی کرکے وعظ میں