مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
تاکہ عقیدت میں غُلو نہ ہو۔ بیماری دیکھ کر ان کی عاجزی اور عبدیت کا مشاہدہ ہوجاتا ہے۔ ۲۷۶۔ارشاد فرمایاکہ جس پر مقدمہ دائر ہو وہ یَاحَفِیْظُ کثرت سے پڑھے اور جو خود کسی پر مقدمہ دائر کرے تو یَالَطِیْفُ کی کثرت کرے۔ ۲۷۷۔ ارشاد فرمایاکہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ دینی مدارس میں انگریزی داخل کرنے سے سخت ضرر کا مشاہدہ ہوا۔ دنیا غالب ہوجاتی ہے دین کے خدا م بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔ ۲۷۸۔ ارشاد فرمایاکہ بدعت کا گندا پانی نکالنے کا سہل طریقہ یہ ہے کہ سنتوں کی خوب اشاعت کی جائے جب سنت کے صاف پانی کا بہاؤ آئے گا گندا پانی خود بخود ختم ہوجائے گا۔ ۲۷۹۔ ارشاد فرمایاکہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات کو حضرت خواجہ صاحب من وعن حضرت کے الفاظ کے ساتھ سناتے تھے،یہی وجہ تھی کہ بڑے بڑے خلفاء کے اجتماع میں حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہی میرِ مجلس ہوا کرتے تھے۔ ۲۸۰۔ ارشاد فرمایا کہ اپنے بھائی بہن کو دینے سے اگر بیوی کو ناراضگی ہوتی ہو تو بیوی پر ظاہر نہ کرے چھپاکر دینا چاہیے، اور یوں کہہ دے کہ کسی کارِ خیر میں اتنی رقم خرچ کی۔ اس طرح کام بھی چلتا ہے اور بیوی کی دلجوئی بھی رہتی ہے۔ ۲۸۱۔ ارشاد فرمایاکہ کوئی شخص کلکٹر کو ناراض کرکے تحصیل دار کو نہیں راضی کرتا۔ لیکن ہم لوگوں کا کیا حال ہے کہ مخلوق کوراضی کرنے کے لیے حق تعالیٰ کو ناراض کرتے ہیں۔ حالاں کہ چھوٹوں کو راضی کرنے کے لیے بڑوں کو ناراض کرنا سب کے نزدیک بے عقلی ہے۔ ۲۸۲۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانا عبدالرحمٰن صاحب کیمبل پوری رحمۃ اللہ علیہ سے ختمِ بخاری شریف کے دن طلباء نے اجتماعی طور پر مٹھائی تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی۔ توفرمایا: ایک تھیلی لاؤ اس کے اندر جو دینا ہو ہاتھ اندر کرکے دےدے،