مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
لوگوں کو اپنے سے افضل سمجھتا ہوں مگر خدائے تعالیٰ کا حکم سنارہا ہوں۔ ۲۷۰۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ کلامِ پاک کے چارحق ہیں: (۱)عظمت (۲)محبت (۳)تلاوت مع الصحت (۴)احکام کی متابعت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حروفِ قرآن کو غلط پڑھنا یعنی جیسے صاد کو سین پڑھنا یہ لحنِ جلی کہلاتا ہے جو حرام ہے۔ تھانہ بھون میں بعض محدثین کو بھی نورانی قاعدہ پڑھنا پڑا۔ مکان کے رنگ و روغن کی فکر ہے تاکہ جمال پیدا ہو لیکن قرآنِ پاک کےجمال کی فکر کیوں نہیں؟ تھانہ بھون میں جمال القرآن کی تعلیم کا سالکین کے لیے اہتمام تھا۔ جہاں ضروریاتِ دین کا اہتمام نہ ہو تو پھر وہاں معارف و دقائقِ تصوف ان کو کیا نفع دے سکتا ہے؟ ۲۷۱۔ارشاد فرمایاکہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال جائز نہیں ہے، اس پر اکابر علمائے ہند و پاک کا اتفاق ہے۔ البتہ اگر اس پر نماز پڑھ لی تو ادا ہوجائے گی، لیکن استعمال کا گناہ بھی ہوگا۔ بڑے بڑے اجتماع میں مُکَبِّرْ کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ ۲۷۲۔ ارشاد فرمایاکہ میں مسافر ہوں، امامت سے قبل دو چار منٹ دینی باتیں ہوجائیں تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ ہو کہ نماز امام مسافر سے پڑھانے کے سبب میری جماعت چلی گئی۔ ۲۷۳۔ ارشاد فرمایاکہ اظہارِ حق انبیاء علیہم السلام پر فرض ہے ہر حال میں خواہ جان بھی چلی جائے۔ لیکن علماء کے لیے گنجایش ہے کہ اگر قتل کا خطرہ ہو تو سکوت جائز ہے۔ لیکن اظہارِ حق افضل ہے۔ ۲۷۴۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس سہ دری میں حضرت والا کے لیے حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے قالین بچھادی۔ حضرت نے اُٹھوادی۔پھر ارشاد فرمایا: اس سے آنے والوں پر ہیبت ہوتی ہے۔ میں اپنے احباب کو بے تکلف رکھنا پسند کرتا ہوں تاکہ ہر عامی بے تکلّف دینی استفادہ کرسکے۔ ۲۷۵۔ ارشاد فرمایا کہ بزرگوں کی بیماری عوام کے عقائد کی اصلاح کا سبب بنتی ہے