مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
فکر میں لگو۔ تو وہ جواب دیتا ہے کہ ہم کو سرکاری خزانے سے ملے گا۔ اسی طرح جو دین کے خدام ہیں ان کو حق تعالیٰ شانہٗ کے سرکار ی خزانے سے روزی ملتی ہے، اخلاص اور جاں بازی اور توکل شرط ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دیکھیے کیسی روزی ملتی ہے۔ ۲۶۸۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ریلوے کراسنگ پر گردن نکال کر دوسری ریل کی طرف نہ دیکھتے تھے کہ مبادا زنانہ ڈبّے میں کسی عورت پر نظر پڑجائے۔ بجلی کے تار ننگے ہوں اور ان میں بجلی پاور ہاؤس سے بند ہو پھر بھی احتیاط کرتے ہیں کہ بجلی آتے کتنی دیر لگتی ہے۔ بیس سال کا ڈرائیور بھی ذرا غفلت کرتا ہے تو ایکسیڈنٹ کردیتا ہے۔ حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے لیے حکم ہے: اِذَااسَاَلْتُمُوْھُنَّ... الخ ؎ جب ازواجِ مطہرات سے بہ ضرورت کوئی بات کرنی ہو تو پردے کے باہر سے بات کریں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ اے علی! اچانک نظر کے بعد دوسری نظر مت کرنا۔؎ ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری نظر عورتوں پر پڑجاتی ہے۔ پس حکم ہوا: فَاَمَرَنِیْ اَنْ اَصْرِفَ بَصَرِیْ وہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے حکم ہوا کہ میں اپنی آنکھیں اس طرف سے ہٹالوں۔؎ مشکوٰۃ شریف میں حدیث منقول ہے کہ جہاں ایک مرد کسی نامحرم عورت کے ساتھ تنہائی میں جمع ہوتا ہے تیسرا شیطان وہاں پہنچ جاتا ہے۔؎ شوہر کے حقیقی بھائی سے پردے کے لیے دریافت کرنے پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ تو موت ہے؎یعنی اس سے تو نہایت ہی احتیاط ضروری ہے (کیوں کہ گھر میں آمد و رفت اس کی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ محلِّ فتنہ کے اعتبار سے زیادہ خطرناک ہے)۔ ------------------------------