مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
پینٹ ہے مگر واضح ہوکہ برش جو استعمال ہو اس میں خنزیر کا بال نہ ہو، کیوں کہ جتنے اچھے برش ہوتے ہیں اس میں خنزیر کے بال ہوتے ہیں، اس لیے کیا ضروری ہے کہ پینٹ کیا جائے۔(۱۹)مسجد کے منبر پر بدون حائل قرآن شریف نہ رکھے جاویں۔ (۲۰)مسجد کے اندر اُجرت لے کر تعلیم دینا جائز نہیں۔ اس لیے مدرسے کی تعمیر کا اہتمام مقدم ہے خواہ چٹائی سے ہو۔ ۲۶۳۔ ارشاد فرمایاکہ حدیثِ پاک میں اَسْئَلُکَ حُبَّکَکے بعد حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ؎ کے ارشاد سے معلوم ہوا کہ حق تعالیٰ کی محبت کے ساتھ اہل اللہ کی محبت بھی مطلوب ہے، کیوں کہ معطوف اور معطوف علیہ دونوں مستقل مطلوب ہوتے ہیں۔ ۲۶۴۔ ارشاد فرمایاکہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ ایک گھنٹہ قبل سے نماز کی تیاری کرنا شروع کردیتے تھے۔ ۲۶۵۔ ارشاد فرمایا کہ مریضوں کی صحت کے لیے کم از کم گیارہ بار الحمد للہ شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائے۔ اور کثرت سے یہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے پانی پر پلاتے رہیں۔ جس قدر زیادہ تعداد الحمد شریف کی ہوگی اثر بڑھتا جاوے گا۔ مریضوں کو اس عمل سے بہت جلد حق تعالیٰ کی رحمت سے شفا ہوتی ہے۔ اس کا نام سورۂ شفا بھی ہے۔ ۲۶۶۔ ارشاد فرمایاکہ ذکر کا نفع جب ہوتا ہے کہ کثیر بھی ہو اور تسلسل بھی ہو، جیسے پیاس لگی ہو اور کوئی ایک چمچہ پلادے تو کیا پیاس کو تسکین ہوگی؟ اسی طرح اگر ایک مرتبہ خوب سیر ہوکر پلادیا جاوے اور پھر پانی نہ پلایا جاوے تو کیا وہ عمر بھر کے لیے کافی ہے؟ پس معلوم ہوا ذکر کثیر ہو اور اس کا تسلسل بھی ہو۔ اور ذکر کی تعداد کی کثرت کسی اہل اللہ سے یعنی اپنے دینی مشیر سے تجویز کرالے۔ ۲۶۷۔ ارشاد فرمایا کہ اگر کسی فوجی سے کوئی کہے کہ بھائی! کھانے کمانے کی بھی ------------------------------