مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
عجب سے خالی ہوگئی۔ مال اور جاہ سے آدمی تباہ ہوجاتا ہے اس وقت مرشدِ کامل اور مربی ہی کے فیضان سے سالک محفوظ ہوسکتا ہے۔ ۲۱۷۔ ارشاد فرمایا کہ ایک مرید نے بعض خلفاء کے خطوط تربیت السالک سے نقل کرکے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کو لکھنا شروع کردیا کہ اس طرح ان کو بھی خلافت مل جاوے گی حضرت والا نے ان کے خطوط پڑھ کر فرمایا کہ جانور پالنے والے اپنے بچھڑوں کے دانت سمجھتے ہیں کہ کتنے دانت نکالے ہیں۔ ۲۱۸۔ ارشاد فرمایا کہ جس طرح نیکی و ثواب کا کام کرنا مطلوب ہے اسی طرح اس کے ثواب کا بقا بھی مطلوب ہے۔ زبان کی حفاظت نہ کرنے سے غیبت کے سبب یا اذیتِ مخلوق کے سب اس عورت کا کیا حال ہوا جو نماز روزہ اور کثرتِ عبادت کے باوجود بھی فی النّار کے لائق ہوئی جیسا کہ حدیث میں وارد ہے۔پس ثواب کو ضایع کرنے والے اسباب سے بھی بچنا ضروری ہے۔یعنی گناہوں سے حفاظت کا اہتمام (بالخصوص حقوق العباد کا اہتمام)۔ ۲۱۹۔ ارشاد فرمایا کہ کسی بستی کے حالات کا علم قبرستان، مساجد اور مدارس سے ہوسکتا ہے، اگر یہاں اتباعِ سنت کے آثار ہیں تو یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ اہل بستی دیندار اور متبعِ سنت ہیں۔ ۲۲۰۔ ارشاد فرمایا کہ نمازِ فجرطلوعِ آفتاب سے چالیس منٹ قبل مناسب ہے۔ تھانہ بھون میں یہی اُصول تھا۔ اور پینتیس منٹ قبل پڑھنا بھی اوسط درجہ ہے،لیکن تیس منٹ سے کم نہ ہوناچاہیے۔ ۲۲۱۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ نے مراد آباد کی جامع مسجد میں وعظ بیان فرمایا۔ بعد وعظ کوئی بڑے میاں آئے اور بہت غمگین ہوئے۔ کہا: وعظ سے محروم رہا۔ حضرت نے ان کی خاطر پورا وعظ دوبارہ بیان فرمادیا، کیوں کہ یہ شخص مخلص تھا۔ ۲۲۲۔ارشاد فرمایا کہ مکاتبتِ شیخ میں سستی کا علاج یہ ہے کہ وقتِ مقررہ سے