مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
منٹ کی ہوں سنادیوے۔ اس سے بہت نفع ہوتا ہے۔ اہلِ علم کو اس کا انتظار نہ کرنا چاہیے کہ جب وعظ کے لیے بلایا جاوے تب ہی جاویں۔ اور اگر کام مسلسل ہو ،نظام سے ہو تو بہت ہی برکت ہوتی ہے۔ مامورات میں نماز کی پابندی، اسلامی وضع قطع کا اہتمام، پردۂ شرعی،قرآن شریف کی تلاوت کا اہتمام صحتِ حروف کے ساتھ بار بار بیان کرے۔ عورتوں کے لباس اور زبان کی حفاظت پر خاص طور پر بیان کرے۔ ۲۰۶۔ ارشاد فرمایا کہ عورتوں کے مجمع میں عورتوں کے بارے میں یہ عنوان نا مناسب ہے کہ عورتوں کے اندر یہ عیب ہوتا ہے بلکہ خطاب عام رکھا جاوے۔ عورتوں اور مَردوں کو یکساں خطاب کیا جاوے تاکہ اُن پر طعنہ اور تنقید لازم نہ آئے۔اور صالحات عورتوں کے حالات و واقعات سے ان کی حوصلہ افزائی کرے۔ ۲۰۷۔ ارشاد فرمایا کہ دنیاوی ڈاکٹر تو جسمانی مریضوں کو مایوس بھی کردیا کرتے ہیں مگر اہل اللہ کے پاس ہر روحانی بیماری کا علاج ہے، اور وہ کبھی نا اُمید نہیں کرتے۔ ۲۰۸۔ ارشاد فرمایا کہ جو اعراب متبوع پر ہوتا ہے وہی اعراب تابع پر بھی ہوتا ہے۔ پس علومِ قرآن اور حدیث تو متبوع ہیں اور صَرف ونحو ادب و منطق و فلسفہ تابع ہیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ ان علوم پر بھی اجر ملےگا۔ اگرچہ یہ مقصود نہیں مگر ذرائعِ مقصود تو ہیں۔ ۲۰۹۔ ارشاد فرمایا کہ جب صورت شکل میں کسی غیر کی اتباع کی جاتی ہے تو اس کی دو وجوہات ہیں:محبت یا عظمت۔پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم جیسی صورت (داڑھی شرعی) نہ بنانا علامت ہے کہ محبت یا عظمت غیر قوموں کی دلوں پر چھاگئی ہے ؎ اتباعِ غیر مسلم سے بس اب بے زار ہو آشنائے یار ہو بے گانۂ اغیار ہو ۲۱۰۔ ارشاد فرمایا کہ طلاقِ جبری واقع ہوجانے پر ایک صاحب کو اشکال تھا ۔ میں نے کہا کہ اگر ظالم ہو تو صحیح ہے؟ کہنے لگے :ہاں۔ تو میں نے کہا کہ پھر نفس ِمسئلہ صحیح ہے البتہ اس کا استعمال صحیح ہونا چاہیے۔