مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
|
پیر کی انگلیوں کا خلال کرنا (۹)ہر عضو کو تین بار دھونا (۱۰)ایک بار تمام سر کا مسح کرنا (۱۱) دونوں کانوں کا مسح کرنا (۱۲)ترتیب سے وضو کرنا (۱۳)پے درپے کرنا یعنی ایک عضو خشک نہ ہونے پائے کہ دوسرا عضو دھولے۔ ۲۰۰۔ ارشاد فرمایا کہ میں نے اپنے طلباء کو کھانے پینے کی ۱۵ سنتیں بھی زبانی یاد کرادیں اور ان کی کاپیوں میں نوٹ بھی کرادیں: (۱)دستر خوان بچھانا (۲)دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک دھونا (۳)بسم اللہ پڑھنا (۴)اپنے داہنے ہاتھ سے کھانا (۵)اپنے سامنے سے کھانا (۶)تین انگلیوں سے کھانا (۷)پلیٹ یا پیالے کو انگلیوں سے خوب چاٹ لینا (۸)اگر کوئی لقمہ گر جائے تو اٹھاکر صاف کرکے کھالینا (۹)کھانے میں کوئی عیب نہ نکالنا (۱۰)ٹیک لگاکر نہ کھانا (۱۱)کھانے کے بعد کی دعا پڑھنا (۱۲)پہلے دستر خوان اٹھاکر پھر اٹھنا (۱۳)دستر خوان اٹھانے کی دعا پڑھنا (۱۴)کھانے کے بعد ہاتھ دھونا (۱۵)ہاتھ دھوکر پھر کلی کرنا۔ ۲۰۱۔ ارشاد فرمایا کہ میں نے اپنے طلباءکو پچاس گناہوں کی فہرست بھی زبانی یاد کرائی ہیں،اور جلسوں میں ہم طلباء سے ترتیب وار وضو کی اور کھانے پینے کی اور گناہوں کی اس فہرست کو سنتے بھی ہیں جس کا اثر اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مدرسے سے عوام کو حُسنِ ظن ہوتا ہے اور اپنے بچوں کی ترقیات سے خوش ہوتے ہیں۔ پچاس گناہوں کی فہرست یہ ہے: (۱)حقارت سے کسی پر ہنسنا (۲)طعن کرنا (۳)کسی کو بُرے لقب سے پکارنا (۴)بدگمانی کرنا (۵)کسی کا عیب تلاش کرنا (۶)غیبت کرنا (۷)کسی کو بلا وجہ بُرا بھلا کہنا (۸)چغلی کھانا (۹)تہمت لگانا(۱۰)دھوکا دینا (۱۱)عار دلانا (۱۲)کسی کے نقصان پر خوش ہونا (۱۳)تکبر کرنا (۱۴)فخر کرنا (۱۵)ضرورت کے وقت باوجود قدرت کے مدد نہ کرنا (۱۶)کسی کے مال کا نقصان کرنا(۱۷)کسی کی آبرو کو صدمہ پہنچانا (۱۸)چھوٹوں پر رحم نہ کرنا (۱۹)بڑوں کی عزت نہ کرنا (۲۰)بھوکوں اور ننگوں کی حیثیت کے موافق مدد نہ کرنا (۲۱)کسی دنیاوی رنج سے بولنا (تین دن سے