مجالس ابرار |
ہم نوٹ : |
میں حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قریب مدفون ہیں۔ ۱۹۱۔ ارشادفرمایا کہ سنت کے معنیٰ کامل عمل اور صحیح عمل ہے۔ ۱۹۲۔ ارشاد فرمایا کہ جب رزق میں تنگی ہو تو اپنے اعمال پر نظر ڈالے اور گھر والوں کے اعمال پر نظر ڈالے کہ حق تعالیٰ کی کوئی نافرمانی تو نہیں ہورہی ہے۔ ۱۹۳۔ارشاد فرمایا کہ دینی فضیلت کے ساتھ دنیوی فضیلت ہونا ضروری نہیں ہے۔ اوّلیت میں ہےکہ بعض وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض یہودیوں سے قرض لینا پڑا۔ آج کل اگر کوئی صالح دیندار قرض لیتا ہے تو لوگوں کو تعجب ہوتا ہے کہ دیندار ہوکر قرض مانگتے ہیں۔ ۱۹۴۔ ارشاد فرمایا کہ کھانے کے وقت جن باتوں کا تذکرہ نہ کیا جاوےان کی فہرست یہ ہے:(۱)بیماری کا ذکر (۲)موت کا ذکر (۳)کسی فکر و تشویش کی بات (۴)علمی دقیق باتیں (۵)سلام نہ کرے (۶)کھانے میں عیب نہ نکالے۔ ۱۹۵۔ ارشاد فرمایا کہ صحت اور تقویٰ کی نعمت حاصل ہو تو یہ مال داری سے افضل ہے۔ صِحَّۃٌ لِّمَنِ التَّقٰی خَیْرٌ مِّنَ الْغِنٰی؎ ۱۹۶۔ارشاد فرمایا کہ مشقت مقاصد میں مطلوب ہے مگر ذرائع اور وسائل میں مقصود نہیں،کہ سایہ ہوتے ہوئے دھوپ میں وضو کرے اور ثواب کی توقع رکھے،یہ نادانی ہے۔ اسی طرح بس کے ہوتے ہوئے مدینہ شریف کا سفر اونٹ سے کرے اپنے کو تکلیف پہنچاکر،تو ایسا عمل کرنا ذرائع میں مطلوب نہیں۔حضرت خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے خوب فرمایا ہے ؎ ترکِ دنیا کر نہ ہر لذت کو چھوڑ معصیت کو ترک کر غفلت کو چھوڑ نفس و شیطاں لاکھ درپے ہوں مگر تو نہ ہرگز ذکر اور طاعت کو چھوڑ ------------------------------